
سنجے سنگھ نے نیٹ پیپر لیک اوروانگچک معاملے میں راجیہ سبھا میں بحث کےلئے دیا نوٹس
نئی دہلی، 23جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے پیپر لیک کے معاملات کی سماعت کے لیے فاسٹ ٹر یک عدالتیں قائم کرنے کے اعلان کو ملک کے بچوں کو بے وقوف بنانے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو بچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے پی ایم سے سوال کیا کہ دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا کیا ہوا؟بچوں نے تو فاسٹ ٹریک عدالتوں کا مطالبہ کیا ہی نہیں تھا، بلکہ انہوں نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
اس موقع پراروند کجریوال نے کہا کہ ملک میں بہت سی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی گئی ہیں، لیکن کئی میں سماعت ہی نہیں ہوتی، جبکہ کئی عدالتوں میں عام عدالتوں سے بھی زیادہ وقت لگتا ہے۔ ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس سے بچوں کا یہ اعتماد بڑھے کہ آئندہ پیپر لیک نہیں ہوگا۔ کیا پی ایم کا اپنا کوئی وژن نہیں ہے؟ وزیر اعظم کا یہ بیان ایک شکست خوردہ، سمت سے عاری لیکن متکبر شخص کا بیان معلوم ہوتا ہے۔
جمعرات کو ایکس پر آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ پیپر لیک کے معاملات میں سزا دلانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ لیکن وزیر اعظم جی، بچوں نے تو یہ مطالبہ کیا ہی نہیں تھا اور نہ ہی یہ ان کا مطالبہ تھا۔ ایسا لگتا ہے جیسے آپ بچو ں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اروند کجریوال نے کہا کہ اس ملک میں پہلے ہی بہت سی فاسٹ ٹریک عدالتیں موجود ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے نیٹ پیپر لیک، پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور سونم وانگچک کی بگڑتی صحت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کے مطالبے کو لے کر راجیہ سبھا میں نوٹس دیا ہے۔
جمعرات کو آپ کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا کے جنرل سیکریٹری کو نوٹس دے کر کہا کہ ضابطہ 267کے تحت ایوان کی تمام کارروائیاں ملتوی کرکے نیٹ یو جی پیپر لیک، سرکاری امتحا نی نظام کی ناکامی، پرامن مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی اور سونم وانگچک کی بگڑتی صحت پر بحث کرائی جائے۔
No Comments: