Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حاجی محمد عاقل قریشی کی منوری بیگم کو قومی اقلیتی کمیشن کی وائس چیئر مین منتخب ہونے پرکومبارکباد

نئی دہلی،(میرا وطن نیوز)
بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے سابق قومی نائب صدراورمعروف سماجی رہنماحاجی محمدعاقل قریشی نے حکومت ہند کے تحت قومی کمیشن برائے اقلیات کی نومنتخب نائب چیئرپرسن محترمہ حجن منوری بیگم صاحبہ کوانکی اہم تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔ بتا دیں کہ حال ہی میں محترمہ منوری بیگم نے قومی کمیشن برائے اقلیات کی وائس چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالاہے۔
اس موقع پر حاجی عاقل قریشی نے کہا کہ حجن منوری بیگم کی تقرری اقلیتی طبقات خصوصاًخواتین کیلئے حوصلہ افزاقدم ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ وہ اپنی وسیع سماجی و عوامی خدمات کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک بھرکی اقلیتوں کے آئینی،تعلیمی،سماجی اورمعاشی حقوق کے تحفظ اورانکی فلاح و بہبود کیلئے مو ¿ثرکردار ادا کریں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *