Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خدمت ہمارا سب سے بڑا فرض ہے، تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ناممکن ہے: تال چڈھا

111 سماجی کارکنوں، ڈاکٹروں، وکلاءاور اساتذہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے سرفراز

نئی دہلی،20جولائی (میرا وطن نیوز )
سورت ایونٹس فاو ¿نڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے پیر کو پنجابی باغ کلب کے ایکویریم ہال میں’لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ تقریب‘کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں، ملک بھر سے منتخب 111 ممتاز شخصیات، جن میں سماجی کارکن، ڈاکٹر، وکلاء، اساتذہ اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجا م دی ہیں، کو نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما کے ذریعہ پیش کردہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوا ر ڈز سے نوازا گیا۔یہ پروگرام ٹرسٹ کی قومی صدر رشمیت کور بندرا اور قومی جنرل سکریٹری تال چڈھا کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پرقومی صدر رشمیت کور بندرااورقومی جنرل سکریٹری ردھم چڈھا نے کہا کہ ٹرسٹ باقاعدگی سے معاشی طور پر پسماندہ بچوں کو اسکول فیس، کتابیں، اسٹیشنری اور دیگر تعلیمی ضروریات فرا ہم کر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بچہ مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا، ’تعلیم وہ ذریعہ ہے جو معاشرے اور قوم کے مستقبل کو بدل سکتا ہے۔مہمان خصوصی پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے خواتین کا حصہ بہت ضروری ہے۔ آج خواتین تعلیم، طب، قانون، انتظامیہ، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نئے معیارات قائم کر رہی ہیں۔
تقریب کے دوران نیشنل اکالی دل کے قومی سکریٹری وکرانت موہن، خواتین ونگ کی قومی صدر بھاونا دھون، دہلی ریاستی صدر کلدیپ سنگھ مارواہ، اور نائب صدر وریندر آریہ کو بھی بطور مہمان خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *