Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر پولیس سے جواب طلب

` اب اس ضمانت عرضی پر اگلی سماعت 27 اگست کو ہوگی

نئی دہلی، 17 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی میں فسادات سازش رچنے کے ملزم شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے دہلی پولیس کو دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ ضمانت عرضی پر اگلی سماعت 27 اگست کو ہوگی۔
شرجیل امام نے ٹرائل کورٹ کے 4 جولائی کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 4 جولائی کو کڑکڑڈوما کورٹ نے شرجیل امام کے ساتھ ساتھ عمر خالد کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھیں۔ امام نے کڑکڑڈوما کورٹ میں ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد دائر کی تھی، جس میں دونوں کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
شرجیل امام نے اپنی ضمانت عرضی میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت عرضی مسترد کرنے کے حکم کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود مقدمے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔حتٰی کہ الزامات عائد کر نے پر بھی دلائل مکمل نہیں ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ نے 5 جنوری کو عمر خالد اور شرجیل امام کی درخوا ست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اسی روز گلفشہ فاطمہ، میران حیدر، شفا ءالرحمان، شادا ب احمد اور محمد سلیم خان کو ضمانت دی تھی۔ اس کے بعد 22 مئی کو سپریم کورٹ نے ملزم خالد سیفی اور تسلیم احمد کی چھ ماہ کے لیے عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اس معاملے میں صفورا زرگر، آصف اقبال تنہا، دیوانگن کلیتا اور نتاشا نروال کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ اس معاملے میں 18ملزمین کے خلاف یو اے پی اے کے تحت درج کیس میںچارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس مقدمے میں صفورا زرگر، طاہر حسین، عمر خالد، خالد سیفی، عشرت جہاں، میران حیدر، گلفشہ، شفا الرحمان، آصف اقبال تنہا، شاداب احمد، تسلیم احمد، سلیم ملک، محمد سلیم خان، اطہر خان، شرجیل امام، فیضان خان، نتاشا نروال اور دیوانگن کلیتا کو نامزد کیا گیا ہے۔ دہلی فسادات میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہوئے تھے اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *