Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انوراگ کمار(آئی پی ایس ) دہلی پولیس کے نئے کمشنر

سال 1994بیچ اے جی ایم یو ٹی کیڈرکے افسر ہیں

نئی دہلی، 17 جولائی (میرا وطن نیوز)
مرکزی وزارت داخلہ نے 1994 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے سینئر آئی پی ایس افسر انوراگ کمار کو دہلی پولیس کا نیا کمشنر مقرر کیا ہے۔ آج جمعہ کو جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق ان کی تقرری کا اطلاق چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہو گا اور وہ اگلے احکامات تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، موجودہ پولیس کمشنر ستیش گولچہ (1992 بیچ،اے جی ایم یو ٹی) نئے کمشنر کے چارج سنبھالنے کے بعد مزید پوسٹنگ کے لیے ایل جی کو رپورٹ کریں گے۔
دہلی پولیس کے اعلیٰ عہدے پر اس تبدیلی کو انتظامی نقطہ نظر سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ انوراگ کمار کو راجدھانی میں امن و امان کی ذمہ داری ایک ایسے وقت میں سونپی گئی ہے جب سائبر کرائم، منظم جرا ئم، منشیات کی اسمگلنگ، خواتین کی حفاظت اور ٹریفک مینجمنٹ جیسے چیلنجز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ نئے پولیس کمشنر سے توقع ہے کہ وہ موثر حکمت عملی تیار کریں گے اور ان علاقوں میں پولیسنگ کو بہتر بنائیں گے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے حکم کے بعد دہلی پولیس ہیڈکوارٹر میں نئی قیادت کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *