
نئی دہلی17جولائی (میرا وطن نیوز)
آج اگر مسلمانوں کا جائزہ لیا جائے تو ان کی ایک بڑی تعداد صرف نام کی مسلمان ہے اورانہیں دینی بنیا دوں اور اسلامی عقائد اورمطالبات سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ آج مسلمانوں کوخارجیت ورافضیت اور اخوانیت وسروریت اور مودودیت کے بے شمار فتنوں نے دین کی خود ساختہ تعبیرات کے نتیجہ میں گمراہی اور ضلالت کے عمیق گڈھے میں ڈھکیل دیا ہے آج ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقیقی دین کی طرف رجوع کریں اورسچائی کے ساتھ اسلام کی پیروی کریں۔ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر نئی دہلی کے صدر مولانا محمدرحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق، جوگابائی میں خطبہ ¿ جمعہ کے دوران کیا ۔
مولانا رحمانی وطن عزیز میں ملت اسلامیہ کی موجود تشویش ناک صورت حال کے اسباب اور اس کے علاج پر گفتگو فرمارہے تھے ۔انہوںنے سو رہ ¿ مائدہ کی ان آیات کا تذکرہ بھی کیا جن میں اللہ تعالیٰ نے دین سے پھر جانے اوردین کا انکار کرنے پر وعید کا تذکرہ کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تم نے ایسا کیا تو ہم تم کو تباہ کرکے ایسی قوم کو پیدا کریں گے جو اللہ تعالیٰ سے سچی محبت کرنے والی ہوگی اوراللہ تعالیٰ بھی ان سے محبت رکھے گا، وہ قوم مسلمانوں کے ساتھ اسلامی بنیادوں پر نرم اور کفار پر اسلام مخالف بنیادوں پر سخت ہوگی، اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والی ہوگی اورملامت کرنے والوں کی ملامت سے گھبرانے اورڈرنے والی نہیں ہوگی لہٰذا منکرات پر انکار ان کا شیوہ ہوگا۔
مولانا رحمانی نے کہا کہ آج نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ علما بے زاری کا شکار ہے اور وہ اپنی مرضی سے فیصلے لینا چاہتا ہے ایسے افراد بھی ہیں جو یہ پروپیکنڈہ کرتے ہیں کہ برصغیر اور وطن عزیز میں کوئی عالم ہے ہی نہیں جبکہ کہ یہ سب گمراہی اورضلالت کا سامان ہے۔
No Comments: