Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفد کی جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت

سونم وانگچک اور تعلیمی اصلاحات کےلئے احتجاج کر رہے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی

نئی دہلی،17جولائی (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جنتر منتر پر جاری احتجاجی مظاہرے کا دورہ کیا اور احتجاج میں شریک طلبہ، طلبہ رہنما ¶ں اور مختلف سماجی تنظیمو ں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وفد میں جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امراءپروفیسر سلیم انجینئر اور امیر ملک معتصم خان، قومی سیکریٹری مولانا شفیع مدنی اور اسسٹنٹ سیکریٹری لئیق احمد خان شامل تھے۔ وفد نے اس موقع پر واضح کیا کہ جماعت اسلامی ہند ملک کے نظامِ تعلیم میں انصاف، شفافیت، جوابدہی اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہونے والی ہر پُرامن اور آئینی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
دورے کے دوران وفد نے معروف ماہرِ ماحولیات اور تعلیمی اصلاحات کے حامی سونم وانگچک اور طلباءقائدین سے ملاقات کی جوطویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وفد نے سونم وانگچک اور دیگر طلباءکی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا اور اس مسئلے کے منصفانہ اور فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے احتجاج میں شریک مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما ¶ں، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین (JNUSU) کے اراکین اور دیگر نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت طلبہ کے حقوق کے تحفظ، نظامِ تعلیم میں شفافیت، انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی ہر مخلصانہ کوشش کی حمایت کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *