Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہرا دون میں مسلم دکاندا رکے ساتھ مارپیٹ کی شدید مذمت

کانوڑیاترا کے نام پر اقلیتی طبقہ کو حراساں نہ کیا جائے :مفتی مکرم

نئی دہلی ،17جولائی (میرا وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ ہر معاملے میں مکمل بیداری کے ساتھ اپنے معاملات کو حل کریں اور ضرورت پڑ ے تو قانونی مدد حاصل کریں ۔ انہوں نے دہرہ دون کے جھنڈہ محلہ میں ایک مسلم دکاندار کے ساتھ انتہا پسندوں کی شرانگیزی کی شدید مذمت کی اور اس کے جان و مال اور دوکان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ مفتی مکرم نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور شر پسند عناصر کے خلاف جلد سے جلد کارروا ئی کا مطا لبہ کیا۔
مفتی مکرم نے کانوڑ یاترا کے نام پر اقلیتی فرقہ کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی۔ اتر پردیش کے ریا ستی وزیر نے اپنے حالیہ بیان میں یاترا کے راستوں پر واقع ہوٹلوں اور ڈھابوں پر واضح طور پر ویج اور نان ویج کے بورڈ آویزاں کرنے کی اپیل کی مفتی مکرم نے کہا کہ ریاستی وزیر کا بیان غیر ضروری اور فرقہ پرستی کو ہوا دینے والا ہے ہر ہوٹل اور ہر ڈھابہ میں پہلے سے اس طرح کے بورڈ آویزاں کرنے کا عمل جا ری ہے انہوں نے کہا کہ ایک فرقہ کے لیے روڈ بند کیے جا رہے ہیں اور دوسرے فرقے کو 10 منٹ ر وڈ پر عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے انتظامیہ کو سب کے ساتھ یکساں برتاو ¿ کرنا چاہیے ہم اس تفریق کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *