Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آزادی پسند محترمہ ارونا آصف علی کی سالگرہ پر ان کی تصویر پر گل پوشی

چودھری دلیپ سنگھ کی سالگرہ پر ان کی تصویر پر پھول چڑھائے گئے

نئی دہلی، 16 جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے جمعرات کو ریاستی دفتر میں راجیو بھون میں دہلی کانگریس کی پہلی خاتون صدر آزادی پسند محترمہ ارونا آصف علی اور سابق پردیش کانگریس صدر چودھری دلیپ سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں لیڈروں کی تصویروں پر گل پوشی کی۔ محترمہ ارونا آصف علی 16 جولائی 1909 کو پیدا ہوئیں اور چودھری دلیپ سنگھ 16 جولائی 1917 کو پیدا ہوئے۔انہیںخراج عقید ت پیش کرنے والوں میں دیویندر یادو ،دانش ابرار ، انل بھاردواج، عبدالحنان، علی مہدی، کونسلر حاجی ظریف اورمرزاجاوید علی سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ ارونا آصف علی نے سالٹ ستیہ گرہ میں حصہ لیا تھا اور وہ کئی بار جیل بھی گئی تھیں۔ انہوں نے 1942 میں ممبئی کے گووالیا ٹینک میدان میں کانگریس کا ترنگا لہرا کر جدوجہد آزادی میں تاریخ رقم کی اور آزادی کے بعد 1958 میں وہ دہلی کی پہلی خاتون میئر کے طور پر منتخب ہوئیں۔ تحریک آزادی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992 میں پدم وبھوشن اور 1992 میں عروس البلاد کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 1946-47 کے دوران پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران دہلی کانگریس کے صدر کے طور پر ان کی تقرری خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کانگریس پارٹی کے مستقل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
دیویندر یادو نے ذکر کیا کہ چودھری دلیپ سنگھ نے 1972 سے 1975 تک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1954 سے 1967 تک کونسلر اور 1963 سے 1967 تک ساو ¿تھ زون کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ مختلف سیاسی عہدوں پر فائز رہ کر انہوں نے دہلی میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا۔ وہ سماجی خدمت کے لیے بھی وقف تھے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں غریبوں، عام لوگوں، کسانوں، دلتوں، پسماندہ طبقات اور ایس سی/ایس ٹی برادریوں کی بہتری کے لیے کام کر رہے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *