Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سٹی صدر پہاڑ گنج زون وارڈ کمیٹی کے چیئر مین کی کرسی پر بی جے پی کا قبضہ

آپ اور مقامی قیادت کی رسہ کشی کی وجہ سے 24سال بعد بھاجپا جیتی

حالانکہ بی جے پی کے پانچ ووٹ تھے ،دو ووٹ کس نے دیے معمہ بنا
کونسلر عمران چودھری اور کونسلر سلطان آباد پر بی جے پی کو جتوانے کا الزام
عام آدمی پارٹی کے کونسلروں نے کراس ووٹنگ کر بھاجپا کو جتوایا :عمران چودھری

نئی دہلی ،15جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی وارڈ کمیٹیوں کے چیئر مین ،ڈپٹی چیئر مین اور اسٹنڈنگ کمیٹی کے ممبر کے لئے ہوئے انتخابات میں سٹی صدر پہاڑ گنج زون میں مقابلہ خاصہ دلچسپ رہا ۔یہاں تقریباً 24سال بعد بی جے پی کا پرچم لہرا یا اور اس کی امید وار اوشا شرما نے عام آدمی پارٹی کی امید وار کرن بالا کو ڈرامائی انداز میں 2ووٹ سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ۔حالانکہ سٹی ایس پی زون پر عام آدمی پارٹی کی امید وار شمیم بانو بلا مقابلہ ڈپٹی چیئر پرسن منتخب ہوئیں۔بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کا قلعہ فتح کرانے میں مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے ترکمان گیٹ سے کونسلر عمران چودھری اور چاندنی چوک اسمبلی کے جامع مسجد وارڈ سے کونسلر سلطان آباد نے اہم کردار ادا کیا ۔حالانکہ عمران چودھری کا کہنا تھا کہ آپ کے ہی کونسلروں نے کراس ووٹنگ کر کے بی جے پی کو جتایا ہے ۔
دلچسپ یہ ہے کہ سٹی ایس پی زون میں کل 12ووٹ ہیں جن میں 7کونسلر عام آدمی پارٹی اور 4کونسلر بی جے پی کے ہیں ۔پچھلے 24سال سے یہاں کانگریس ،آپ اور دیگر پارٹیوں کے ہی کونسلر چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین منتخب ہوتے رہے ہیں ۔لیکن سابقہ ایم سی ڈی ضمنی انتخاب میںعام آدمی پارٹی نے مقا می مٹیا محل کے ایم ایل اے آل محمد اقبال کی پسند کے امید وار کو ٹکٹ نہیں دیے جانے پر ان کے والد سابق ایم ایل اے حاجی شعیب اقبال نے آل انڈیا فارورڈ بلاک کے بینر تلے امید وار کھڑا کیا اورعمر ان چودھری کو جتوا بھی لیا ۔ اس کے بعد سے ہی مقامی سطح پر آپ اور آل محمد اقبال کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی تھیں ۔
دلچسپ یہ ہے کہ سٹی ایس پی زون میں چیئر مین عہدے پر بی جے پی کے ذریعہ آخری دن آخری لمحات میں اپنے امید وار کا پرچہ نامز دگی داخل کرانے کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھی کہ کچھ سیا سی کھیل ہونے والا ہے ۔اس کے بعد ہی آپ کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نار نگ نے گزشتہ روز بی جے پی کے امید وار کے پرچہ بھرنے کو مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال اور ان کے والد حاجی شعیب سے جوڑ دیا اور الزام لگایا کہ کیا ان کے کونسلر عمران چودھری اب بی جے پی کو وو ٹ دینے جا رہے ہیں ،ہمیں تو ان کا ووٹ نہیں چاہئے لیکن اگر عمران ووٹ کرنے آتے ہیں تب میں ان کے ووٹ ڈالنے کا ویڈیو بنوائیں کہ وہ بی جے پی کو ووٹ کر رہے ہیں ۔ان کا الزام تھا کیا بی جے پی کے خلاف سیاست کرنے والے آل محمد اقبال اور حاجی شعیب اقبال اب بی جے پی کی حمایت کریں گے ؟
اسی کڑی میںآج بدھ کی دو پہر آپ کے ایک کونسلر وکاس ٹانک نے بی جے پی میں شولیت اختیار کر لی تھی ۔بہر حال جب آج چار بجے ووٹنگ شروع ہوئی ،تب آل انڈیا فارورڈ بلاک کے کونسلر عمران چود ھری ووٹ ڈالنے آئے اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر آپ اور اس کے لیڈر انکش نارنگ کو چیلنج دیا کہ وہ آگئے ہیں ،کون ویڈیو بنائے گا دیکھتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بی جے پی کو نہیں بلکہ آ پ کی امید وار کو ہی ووٹ کریں گے ۔ اس زون میں آپ سے بی جے میں شامل ہوئے وکاس ٹانک کے بعد بھاجپا کے ووٹوں کی تعداد 5ہوگئی اورآپ کے 6رہ گئے جبکہ ایک ووٹ عمران چودھری کا تھا ۔بہر حال آخری لمحات میں آپ کونسلر سلطان آباد ووٹ ڈالنے پہنچیں ۔اس کے چند منٹ بعد ہی عمران چودھری ہال سے باہر آئے اور الزام لگایا کہ آپ کے کونسلر وں نے اپنا ووٹ خراب کردیا ہے اور بی جے پی جیت رہی ہے،آپ کے کونسلر بی جے پی جتوا رہے نہیں ،میں نے آپ کو ووٹ دیا ہے ،حالانکہ تب تک گنتی شروع نہیں ہوئی تھی ۔
بہر حال جب فائنل رزلٹ اعلان کیا گیا تب بی جے پی امید وار کو 7اور آپ امید وار کو 5ووٹ ملے اور بی جے پی کی امید وار 2ووٹ سے جیت گئی ۔دلچسپ یہ ہے کہ 5ووٹ مان کر چل رہی بی جے پی امید وار کو آخر کار یہ 2ووٹ کسنے دیے ہیں۔آپ کے کارکنان الزام لگا رہے ہیں کہ ان میں ایک وو ٹ آل انڈیا فاروڈ بلاک کے کونسلر عمران چودھری اور دوسرا ووٹ آپ کی جامع مسجد سے کونسلر سلطا ن آباد کا ہے ؟ ان کا کہنا ہے کہ عمران ووٹ ڈالنے کے بعد ہال سے باہر آئے اور بولے آپ کے کونسلر و ں ووٹ خراب کر بی جے پی کو جتوا دیا ،حالانکہ تب تک ووٹوں کی گنتی شروع نہیں ہوئی تھی اور جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تب بی جے پی کو 7اور آپ کو 5ووٹ ملے ۔
ان کا کہنا ہے سوال یہ اٹھتا ہے کہ عمران چودھر ی کو گنتی شروع ہونے سے پہلے یہ کیسے پتہ لگ گیا کہ بی جے پی امید وار کو آپ سے زیادہ ووٹ ملے ہیں جبکہ وہ آپ کے کونسلر نہیں ہیں ۔دلچسپ یہ ہے کہ عمرا ن نے ووٹ ڈالنے سے پہلے بھی سوشل میڈیا ویڈیو شیئر کر عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈر انکش نار نگ کوان کے پچھلے بیانات کو لے کر نشانہ بنایا اور وہ آپ کو ہی ووٹ ڈالنے کی بھی بات کر رہے تھے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ آپ اور مقامی سیا سی قیادت کی آپسی رسہ کشی کی وجہ سے زون چیئر مین کرسی بی جے پی کے پاس چلی گئی ۔حالانکہ ابھی عمران چودھری اور سلطان آباد پر لگائے گئے الزامات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ان الزامات پر جامع مسجد کی کونسلر سلطان آباد نے کہا کہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیا ہے ۔وہ چاہتی تھیں پارٹی کی امید وار کرن بالا کو چیئر پرسن دیکھنا چاہتی تھیں ،لیکن کس نے کراس ووٹنگ کی ہے وہ پارٹی کو معلوم کرے گی ۔سلطان آباد نے ایک بار پھر دوہرایا کہ انہوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *