
نئی دہلی ،15جولائی(میرا وطن نیوز )
بدھ کوبعد نماز مغرب رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی محمد ذکاوت حسین قاسمی نا ئب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادرشاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث یہاں چاند نظر نہیں آیا، البتہ کرنا ٹک کے ضلع ہاسن اور بنگلور نیز تمل ناڈو کے میل وشارم سے رویتِ عامہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔لہٰذا رویتِ ہلال کمیٹی امارتِ شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ29 محرم الحرام کو رویتِ ہلال شر عاً ثابت ہوگئی ہے۔ چنانچہ کل بتاریخ16 جولائی بروز جمعرات، ماہِ صفر المظفر1448 کی پہلی تاریخ ہوگی۔
ادھر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رو ¿یت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج29 محرم الحرام 1448ھ مطابق 15جولائی بروز بدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث منزل ، اردو بازار، جامع مسجد، دہلی میں مرکزی اہل حدیث رو ¿یت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہو ئی اور رو ¿یت ہلال ماہِ صفر 1448ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔چنانچہ بعض صوبوں سے رو ¿یت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رو ¿یت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل 16جولائی بروز جمعرات ماہ صفر1448ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
No Comments: