درگاہ امام حسین ؑنور الہٰی میں زنانی مجلس کا انعقاد جمعہ کو
ذاکرہ محترمہ کنیز فاطمہ مجلس عزا کوکریںگی خطاب

نئی دہلی ،15جولائی ( میرا وطن نیوز)
ماہ محرم الحرام میںدہلی اور این سی آر میں مجلس عزا سید الشہداءکے سلسلے میں مرد اور خواتین کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔شمال مشرقی دہلی کی نور الہٰی کالونی واقع درگاہ امام حسینؑ میں محترمہ مباھلہ نقوی زوجہ مرزا ناطق عباس کی جانب سے17جولائی بروز جمعہ2بجے دن کو مجلس عزا برائے خواتین کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مجلس میں سوز خوانی محترمہ صفدر جہاں کریں گی جبکہ ذا کر ہ محترمہ کنیز فاطمہ خطاب فرما ئیں گی۔میزبان محترمہ مباھلہ نقوی نے زنانی مجلس میں مومنات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
No Comments: