Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غیر مجاز کالونیوں کے مکینوں کو سالوں سے یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں ملا

سروے اور تصدیق کے نئے وعدے اب کافی نہیں رہیں گے : دیویندر یادو

نئی دہلی ،12جولائی (میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی طرف سے پردھان منتری آواس ادھیکا ر یوجنا-اربن (پی ایم-ادے) کے مو ¿ثر نفاذ کے لیے مرکزی سرکارسے 100 کروڑ روپے کی اضا فی امداد کی درخواست پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ’ٹرپل انجن‘والی سرکاریںدہلی کے با شند وں کو درپیش مسائل کے سلسلے میں محض اعلانات اور خط و کتابت کے ذریعے سیاست میں مصروف ہیں، جبکہ زمین پر، غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے لوگ بنیادی سہولیات اور مالکانہ حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ برسوں سے، بی جے پی غیر مجاز کالونیوں کے مکینوں کے سامنے مالکا نہ حقوق اور ترقیاتی کاموں کا خواب لٹکا رہی ہے۔ حالانکہ، حقیقت یہ ہے کہ ہزاروں خاندان واضح ملکیتی دستاویزات کے ساتھ ساتھ سیوریج کے نظام، پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔1,511 غیر مجاز کالونیوں میں جائیداد کے حقوق کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک جد ید سروے اور تصدیق کا طریقہ کار قائم کرنے کے دہلی سرکار کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار کو چاہیے کہ وہ سالوں میں جائیداد کے حقوق دینے میں ہونے والی حقیقی پیش رفت اور اب تک مالکانہ حقوق حاصل کرنے والے خاندانوں کی تعداد کا انکشاف کرے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *