Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنوبی ضلع دیشا کمیٹی کی میٹنگ مرکزاور دہلی سرکار کی اسکیموں لیا گیا جائزہ

مانسون کے دوران نالوں کی صفائی اور دیگر تیاریاں کی دی گئی جانکاری

نئی دہلی،10جولائی (میرا وطن نیوز)
جنوبی ضلع ’دیشا کمیٹی ‘کی میٹنگ کے دوران، دہلی سرکار، دہلی میونسپل کارپوریشن اور ڈی ڈی اے کے افسروں نے اطلاع دی کہ مانسون کے موسم کے دوران ممکنہ پانی جمع ہونے سے نمٹنے کے لیے نالوں کی صفائی اور دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میٹنگ کی صدارت جنوبی دہلی سے بی جے پی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کی۔
میٹنگ میںایم ایل اے گجیندر یادو اور چندن کمار چودھری، جنوبی ضلع مجسٹریٹ لکشیا سنگھل اور ایم سی ڈی کے ڈپٹی کمشنر راکیش کمار، سرکار،ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے کے سینئر افسران موجود تھے۔ ممبران نے مانسون کی تیاری کے سلسلے میں شروع کیے گئے نالے کی صفائی کے کام پر تبادلہ خیال کیا۔ دہلی سر کار، ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے کے افسروں نے بتایا کہ ان کے متعلقہ دائرہ کار میں صفائی کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔
میٹنگ کے دوران مرکزی اور دہلی دونوں سرکاروںں کی ترقیاتی اور عوامی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کی گئیں۔ جاری سکیموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بدھوڑی نے کہا کہ عوامی نمائندوں اورافسروں دونوں نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *