
نئی دہلی، 25 جون (میرا وطن نیوز)
اندر پرستھ وکاس پارٹی کے کنوینر مکیش گوئل نے آتشزدگی کے واقعات کے سلسلے میں ایم سی ڈی کے کام کاج پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود ایم سی ڈی کی جانب سے کوئی موثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے معاملا ت میں احتساب کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جا ئیں۔اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے درمیان ایوان کی کارروائی جاری رہی۔
جمعرات کودہلی میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ میں اندر پرستھ وکاس پارٹی کے کونسلروں نے راجدھانی میں مسلسل آتشزدگی کے واقعات پر بی جے پی کو گھیرا ۔حالانکہ اس دوران کانگریس اور آپ کونسلروں نے بھی آگ زنی کے بڑھتے معاملوں پر تشویش ظاہر کی ۔ آگ لگنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کام کاج پر سوال اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ دہلی میں آگ لگنے کے واقعات لگاتار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان واقعات کی ذمہ داری کون لے گا اور ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
No Comments: