Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر پرویش واہی نے لاجپت نگر کالونی واقع اسپتال کا معائنہ کیا

اوکھلا لینڈ فل سائٹ پرجاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

نئی دہلی ،24جون (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی نے بدھ کو لاجپت نگر کالونی واقع اسپتال کا معائنہ کیا۔ اس دوران میئر نے مر یضوں سے بات چیت کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرمقامی کونسلر ارجن پال سنگھ مارواہ، ایڈیشنل کمشنر پنکج نریش اگروال اورکارپوریشن کے سینئر افسران موجود تھے۔
معائنہ کے دوران میئر پرویش واہی نے مختلف طبی سہولیات جیسے او پی ڈی، دن کی دیکھ بھال کی خدما ت ، فزیو تھراپی، ایکسرے روم، اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوںنے اسپتال میں دستیاب خصوصی طبی خدمات کا بھی معائنہ کیا، جن میں دندان سازی، جنرل میڈیسن، ای این ٹی (کان، نا ک، اور گلا) اور امراض نسواں شامل ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتال کمپلیکس کے اندر واقع عوامی سہولت کے مقام پر نشانات لگائے جائیں۔
اس کے علاوہ میئر نے اوکھلا لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا تاکہ جاری بائیو ریمیڈیشن اور ویسٹ مینجمنٹ آپریشنز کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دوران ایم سی ڈی افسروں نے میئر کو بائیو مائننگ سرگر میوں کی موجودہ صورتحال اور سائٹ پر جاری کام سے آگاہ کیا۔ میئر نے اوکھلا لینڈ فل پر کچرے کو ٹھکا نے لگانے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایم سی ڈی کمشنر سنجیو کھیروار، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر ستیندر سنگھ درسوت، انجینئر ان چیف پی سی مینا، اور کارپوریشن کے دیگر اعلیٰ افسران معائنہ کے دوران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اوکھلا لینڈ فل سائٹ پر آنے والے تازہ کچرے کو بھی دسمبر 2026 تک پرا سیس کر کے ٹھکانے لگایا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *