Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نگرانی میں تین ہندوستانیوں کا ہواقتل

ملاقات کے دوران مودی کر رہے ہیں ٹرمپ کی تعریف :کجریوال

اگرمضبوط پی ایم ہوتاتوٹرمپ سے غیر مشروت معافی کا مطالبہ کرتا

نئی دہلی، 20جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے فرانس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہو نے والی ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے تین ہندوستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ نہ اٹھانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی نگرانی میں تین ہندوستانیوں کا قتل ہوا اور ملاقات کے دوران نریندر مودی امریکی صدر کی تعریف کرنے میں مصروف رہے۔ اگر آج ہندوستان میں ایک مضبوط وزیر اعظم ہوتا تو وہ ڈٹ کر اپنے ملک کی آواز بلند کرتا اور ان ہلاکتوں پر ٹرمپ سے غیر مشر و ط معافی کا مطالبہ کرتا، نہ کہ ان کی تعریف کرتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کم از کم یہ تو کہہ سکتے تھے کہ ہندوستان امید کرتا ہے کہ اس فعل پر امر یکہ غیر مشروط معافی مانگے گا اور مستقبل میں ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہوگا۔ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی مسلسل ہونے والی بے عزتی اب مزید برداشت نہیں ہوتی۔ اب ملک کو ایک مضبوط وزیر اعظم کی ضرورت ہے ۔
ہفتہ کے روز ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ میرا دل بہت دکھی ہے۔ جس ٹر مپ کی نگرانی میں تین بے قصور ہندوستانیوں کی بے رحمانہ ہلاکت ہوئی، اسی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم مودی نے ان کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تعریف تو بہت کی، لیکن ہندوستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ تک نہیں اٹھایا۔ مودی جی میں ایسا کرنے کی ہمت ہی نہیں ہوئی۔
اروند کجریوال نے کہا کہ جب ایک صحافی نے ٹرمپ سے براہ راست سوال کیا کہ امریکہ نے تین ہندوستانیوں کو ہلاک کر دیا ہے، کیا آپ کو اس پر افسوس ہے؟ تو ٹرمپ نے تکبر کے ساتھ جواب دیا اور افسوس ظاہر کرنے سے صاف انکار کر دیا، جیسے وہ ہندوستان کو کچھ سمجھتے ہی نہ ہوں۔ اتنا توہین آمیز جواب سننے کے باوجود ہمارے وزیر اعظم خاموش رہے۔ آخر وزیر اعظم ٹرمپ سے اتنا خوف زدہ کیوں ہیں؟ کیا ہمارا وزیر اعظم اتنا کمزور ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ گالی گلوچ کی جائے، لیکن وزیر اعظم کو نرم مگر دوٹوک الفاظ میں اپنا احتجا ج ضرور درج کرانا چاہیے تھا۔ کیا ہم امریکہ کے غلام ہیں؟ وزیر اعظم کم از کم اتنا تو کہہ سکتے تھے کہ “مسٹر پریزیڈنٹ، امریکہ کی جانب سے ہندوستانیوں پر کیے گئے بلاجواز حملے پر ہندوستان اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتا ہے، جس میں تین بے قصور ہندوستانی مارے گئے۔ ہمارے لیے ہر ہندو ستانی کی جان قیمتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ اس فعل پر معافی مانگے گا۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔
اروند کجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم اتنا تو کہہ ہی سکتے تھے۔ کیا انہیں یہ بات نہیں کہنی چاہیے تھی؟ آج ملک کو ایک مضبوط اور سخت وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی مسلسل بے عزتی ہو رہی ہے، جو اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *