
نئی دہلی، 18 جون (میرا وطن نیوز)
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکار عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ دہلی والوں تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے آج سندیش وہار واقع دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمیونٹی ہال میں ایک عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 12 سا ل کے اعتماد، ترقی اور عوامی بہبود سے متاثر ہو کردہلی سرکار18 سے 20 جون تک راجدھانی بھر میں 42 مقامات پر عوامی بہبود کے کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں معلومات، رجسٹریشن، اور مختلف عوامی فلاح و بہبود سے متعلق خدمات دہلی حکومت کی ایک جگہ پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے دہلی والوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قریبی عوامی بہبود کیمپ کا دورہ کریں اور خود ان سہولیات سے استفادہ کریں۔
اس کے علاوہ دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا ،کابینہ وزراءمیںپرویش صاحب سنگھ ،کپل مشرا ،آشیش سود ،ڈاکٹر پنکج کمارسنگھ ،سردار منجندر سنگھ سرسا اور روندر اندراج نے جن کلیان شیویر کا افتتاح کیا۔
No Comments: