
بھار ت کی 20سرکردہ یونیورسٹی میں شامل ہوئی جامعہ،وائس چانسلر اور رجسٹرار کی مبارکباد
نئی دہلی ،18جون (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کیوورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027-میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 پائیدان کی چھلانک کے ساتھ 686 عالمی پوزیشن پر پہنچ گیا۔کل شام جاری شدہ باوقار درجہ بندی میں جامعہ، بھارت کے 20 سرکردہ یونیورسٹیوں شامل ہوگئی ہے۔ وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرارپروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے اس شاندار کارکردگی پر جامعہ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کی ہے ۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جامعہ کے اب تک کے مظاہرے سے اس کی پائے دار ترقی کا اند ا ز ہ ہوتاہے ۔2004 کی گلوبل رینکنگ#951-1000 ،2025میں#851-900اور 2026 میں#761-770سے لے کر اب 686ویں گلوبل رینک اس کی کارکردگی میں مسلسل بہتری کے رجحانات سامنے آئے ہیں۔
کیو ایس کی بہتر درجہ بندی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ساکھ اور اس کی تعلیمی برادری کی اجتماعی مساعی کو اجاگر کرتی ہے۔جامعہ کی جن شعبوں میں اہم کاکردگی رہی ان میں اعلی عالمی ر ینک (=686) مجموعی بہتر اسکور (25.9)بڑے پیمانے پر حوالہ جات کے توسط سے مضبوط تحقیقی اثر،بہتر تعلیمی ساکھ، بین الاقوامی طلبہ کے اندراج میں اضافہ ،گریجویٹ طلبہ کے پلیسمنٹ کے بہتر امکانات اور جملہ علوم وفنون سے متعلق تحقیق میں بڑے پیمانے پر توسیع شامل ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے اس اہم سنگ میل پر مسرت اور فخر کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ’ عا لمی سطح کے اداروں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کانام آنا کیو ایس ورلڈ رینکنگ کے اہم اشارات میں اس کی بہترین ،اعلی ترین اورجامع کارکردگی کا ثبوت ہے ‘۔
پروفیسر آصف نے مزید کہا کہ ”میں جامعہ کے تمام فیکلٹی اراکین ، محققین، سائنس دانوں اور طلبہ کو خرا ج تحسین پیش کرتاہوں جن کی شان دار علمی شراکت اور اعلی معیاری تحقیق نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جامعہ نے اب تک کی کیو ایس رینکنگ میں اپنا سب اعلی مقام حاصل کرتے ہوئے ملک کے 20اعلی اداروں میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔آیندہ برسوں میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے اور بھی تن دہی سے کام کریںگے۔‘
رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے جامعہ کی شا ن دار بین الاقوامی رینکنگ کو اس کے تدریسی وغیرتدریسی عملہ کی کاوشوں سے منسوب کرتے ہوئے کہاکہ ’یونیورسٹی کا761-770بینڈ سے اوپر اٹھ کر گلوبل سطح پر 686ویں مقام پر پہنچنا اس کی تیزی سے جدید تحقیق، قومی اور بین الاقوامی سطح پر علمی شعبے میں اس کے مثبت اثر کو نشان زد کرتاہے۔یہ امر باعث اطمینان ہے کہ جامعہ قومی سطح پر 20 سر کردہ اداروں میں شامل ہے۔میں اس موقع پر حکومت ہند ،خاص طورپر وزیر تعلیم کی جانب سے جامعہ کو حاصل ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے ان شکریہ اداکرتا ہوں۔
پروفیسر آصف اور پروفیسر رضوی نے انٹرل کوالیٹی ایشورینس سیل(آئی قیو اے سی) کی ڈائریکٹر پرو فیسر رفعت پروین اور ان کی ٹیم کے کام کو تمام اہم قومی اور بین الاقوامی درجہ بندیوں میں سال بھر میں جامعہ کی مسلسل اعلی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے سراہا۔کیو ایس ورلڈ رینکنگ دوہزار ستائیس میں ا س سال کی چھلانگ بڑی حدتک یونیورسٹی کے تحقیقی اثرات میں بہتری اور تعلیم و ملازمت و روزگار کے پیمانوں میں اس کی روزافزوں بین الاقوامی ساکھ کے باعث ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر قیو آئی اے سی نے کہاکہ یہ کامیابی یونیورسٹی کی تعلیمی فضیلت ،تحقیق، اختراع،ملازمت اور عا لمی مصروفیت کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔قیو ایس ورلڈ رینکنگ دنیا بھر سے اپنی نوعیت کے سرکردہ اداروں کی سب سے جامع درجہ بندی ہے جس میں میں لاکھوں علمی مقالات کے ڈیٹا پو ائنٹس کے ساتھ ساتھ لاکھوں ماہرین تعلیم اور آجروں کے رجحانات کا پیش کرتی ہے۔
No Comments: