Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی ڈی اے کے ساتھ او-زون اور 69افلیو اینٹ کالونیوں کے حوالے سے اہم میٹنگ

ایم پی بدھوڑی اور دو ایم ایل اے نے کی ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین سے ملاقات

میٹنگ کے دوران سنگم وہار اور دیگر غیر مجاز کالونیوں سے متعلق مسائل بھی اٹھائے گئے

نئی دہلی،18جون (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے جمعرات کو ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین کے سامنے ’او-زون‘ کالونیوں، 69 افلیواینٹ کالونیوں کے ساتھ ساتھ سنگم وہار اور دیگر علاقوں میں غیر مجاز کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر این سرون کمار نے ان مطالبات کے حوالے سے مثبت موقف اپنایا۔
اس تعلق سے بدھوڑی نے بتایا کہ آج ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر این سرون کمار کے ساتھ ‘او-زون’ کالونیوں، 69 افلیو اینٹ کالونیوں اور ریگولرائزیشن کے عمل سے باہر رہنے والی کالونیوں کے بارے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ایم ایل اے اور ڈی ڈی اے ممبر کرتار سنگھ تنور، ایم ایل اے چندن کمار اور ڈی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
بدھوڑی نے بتایاکہ دو گھنٹے طویل میٹنگ کے دوران مسائل کو انتہائی منطقی انداز میں اٹھایا گیا۔ ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین کو بتایا گیا کہ کس طرح ‘او-زون’ کالونیوں کو پہلے ‘ایف زون’ کے تحت درجہ بندی کیا گیا تھا اور کس طرح انہیں اس زمرے میں واپس لانے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا ۔ حالانکہ اس وقت کے مرکزی وزیر برائے شہری ترقی نے اس پر رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن یہ معاملہ کافی عرصے سے زیر التوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بھی افلیو اینٹ کالونیوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے اپنی رضا مند ی دی ہے۔ تیسرا مسئلہ سنگم وہار اور دیگر علاقوں میں غیر مجاز کالونیوں سے متعلق ہے۔ جبکہ عارضی سرٹیفکیٹ ان کو پہلے جاری کیے گئے تھے، وہ کالونیوں کی ریگولرائز ہونے والی موجودہ فہرست میں شامل نہیں تھے۔ بدھوڑی نے 2014 میں دیے گئے خصوصی تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ان کالونیوں کے خلاف انہدام کی کوئی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر این سرون کمار کا ان مسائل کے تئیں رویہ بہت مثبت تھا، اور انہوں نے اٹھائے گئے تمام مطالبات سے اتفاق ظاہر کیا۔ او -زون کالونیوں، 69 افلیو اینٹ کالونیوں اور غیر مجاز کالونیوں کے آر ڈبلیو ایز کے عہدیداروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *