Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فن اور ثقافت نہ صرف ہماری شناخت ہے بلکہ آنے والی نسلوں کےلئے ایک انمول میراث بھی ہے

دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے کی فن اور ثقافت کے شعبے کی ممتاز شخصیات سے ملاقات

نئی دہلی، 17 جون(میرا وطن نیوز)
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے جن پتھ پر اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) میں فن اور ثقافت کے شعبے کی کئی نامور شخصیات سے ملاقات کی۔ انہوں نے گزشتہ 12 سا لوں میں مودی سرکار کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا اور سرکار کے لیے ان سے تجاویز طلب کیں۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر پروفیسر ابھیشیک ٹنڈن اور فن اور ثقافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر ہرش ملہوترا نے اس بات پر زور دیا کہ فن اور ثقافت نہ صرف ہماری شناخت ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک انمول میراث بھی ہے۔ سرکار ملک کی متنوع ثقافتی روایات کو جدید پلیٹ فار مز اور عالمی مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی عوامی رابطہ مہم کے ذریعہ بی جے پی سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سر کر دہ افراد کے ساتھ شامل ہو رہی ہے۔
اس موقع پر موجود اہم شخصیات میں ریتو جین (پارلیمنٹ میوزیم)، ڈاکٹر دیویندر (نیشنل آرکائیو ز)، رمیش گوڑ (آئی جی این سی اے)، پنکج پروتم (راشٹرپتی بھون میوزیم)، راہل کمار (سی سی آر ٹی)اور محترمہ ندھی (کرافٹس میوزیم) شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *