
نئی دہلی، 17جون(میراوطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران تین ہندوستانیوں کی ہلاکت کے معاملے پر ہندوستان کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کریں۔
اروند کجریوال نے ایک ویڈیو پیغام، جو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر جاری کیا، میں و ز یراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ فرانس میں ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں، لہٰذا ہمت دکھائیں اور تین ہندوستانیوں کی ہلاکت پر ہندوستان کے سخت احتجاج اور غصے کو ان تک پہنچائیں۔ ٹر مپ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی ہمت دکھائیں ۔ آپ نے تین ہندوستانیوں کی ہلاکت پر نہ ایک ٹویٹ کیا اور نہ ہی مرحومین کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی، آخر کیوں؟ اب ہندوستان کو ایک کمزور نہیں بلکہ ایک مضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہے۔
اروند کجریوال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج وزیراعظم مودی کی فرانس میں ٹرمپ کے ساتھ و ن ٹو ون ملاقات ہے۔ آپ ٹرمپ سے صاف الفاظ میں کہیے کہ ان کے میزائل حملے میں ہمارے تین ہندوستانی بے رحمی سے مارے گئے ہیں۔ انہیں ہندوستان کے 140کروڑ عوام کا واضح پیغام دے دیجیے کہ ہندوستانی عوام اس واقعے پر شدید ناراض ہیں۔ہندوستان ایک عظیم اور طاقتور ملک ہے اور وہ ایسی کسی بھی حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ ٹرمپ نے تین ہندوستانیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن آپ نے ایک ٹویٹ تک نہیں کیا، نہ کوئی تعزیتی پیغام دیا اور نہ ہی ان کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک طاقتور اور بہادر وزیراعظم چاہیے۔ ہمیں ایسا وزیراعظم نہیں چاہیے جو کمزور ہو یا خاموش رہے۔ آج آپ کو ہندوستانی عوام کے غصے اور ان کے دکھ کو ٹرمپ کے سامنے رکھنا ہوگا۔ صاف الفاظ میں ٹرمپ کو متنبہ کیجیے کہ امریکہ کو ہندوستانی عوام سے معافی مانگنی ہوگی، ورنہ ہندوستان جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
No Comments: