
کپل مشرا نے کالکاجی میں صفائی مہم اور شجر کاری پروگرام میں لیا حصہ
نئی دہلی: 17 جون (میرا وطن نیوز )
دہلی کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ‘او-زون’ کے معاملے پر اپوزیشن کی طرف سے شروع کی گئی دستخطی مہم کے بارے میں کابینہ وزیر کپل مشرا نے کہا کہ اپوزیشن کو خود کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں ر ہتے ہوئے او زون کے مکینوں کے مفاد میں کام کرتے تو آج اس دستخطی مہم کے تھیٹر کی ضر و رت نہ پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اروند کجریوال، ان کے وزراءاور ان کی سرکارنے او-زون میں رہنے والے لوگوں کو دھوکہ دیا اور ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا گناہ کیا۔ 2014 میں یہ مسئلہ سامنے آنے کے بعد بھی اروند کجریوال کوئی حل فراہم کیے بغیر برسوں اقتدار میں رہے۔
کپل مشرا نے واضح کیا کہ پوری سرکاراور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ او-زون میں کسی بھی گھر کی ایک اینٹ بھی خراب نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپوز یشن محض اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے عوام کو گمراہ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ’سوچھ بھارت-سواستھ بھارت’ (صاف ہندوستان-صحت مند ہندوستان) کا عہد وزیر اعظم نے ایک عوا می تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس جذبے کے تحت دہلی بھر میں بی جے پی کارکنان، عہدیداران اور عوامی نمائندے شہریوں کے ساتھ صفائی مہم اور درخت لگانے کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
کابینی وزیر کپل مشرا نے دہلی کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کو اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دیں — ایک ‘ترقی یافتہ دہلی’ کے عہد کے مطابق — اور مانسون کے موسم میں فعال طور پر درخت لگائیں۔انہوں نے صفائی کے کارکنوں کے حوصلے کو بھی بلند کیا۔اس موقع پرکونسلر یوگیتا سنگھ اور مایا سنگھ بشٹ بھی موجود تھیں۔
کپل مشرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے شاندار 12 سالہ دور کی تکمیل کی یاد میں جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کے ساتھ کا لکا جی میں صفائی مہم اور درخت لگانے کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
No Comments: