Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مقامی ممبر پارلیمنٹ راجکمار چاہر کی شخصیت کے متعلق راج ناتھ سنگھ نے تعریف کے پڑھے قصیدے

وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ایم پی ہونا چاہئے تو راجکمار چار جیسا ہونا چاہیے:راج ناتھ

اپنے حلقے اور عوام کے بار ے میں راجکمار چاہر کے دل میںچاہت او ر تڑپ دیکھی ہے میں نے
وہ پارلیمنٹ میں اپنے حلقہ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کےلئے پوری طرح پرعزم اور متحرک رہتے ہیں
ان کی شخصیت موجودہ سیاست دانوں اور سیاست میں قدم رکھنے والے لوگوں کےلئے رول ماڈل ہے
مرکزی وزیر مہارانا پرتاپ کے مجسمے کی نقب کشائی کے بعدبڑی عوامی ریلی سے کر رہے تھے خطاب

آگرہ ،14جون (میرا وطن نیوز )
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کومہارانا پرتاپ کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد شمش آباد کے اے پی انٹر کالج میں منعقد عوامی ریلی میں اپنے خطاب کے دوران اسٹیج پر موجوددونوں عوامی منتخب نمائندوں کا خاص طور سے تعارف کرایا ۔انہوں کہا کہ آگرہ کے ایم پی پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل سے تو سبھی اچھی طرح وا قف ہیں، لیکن مقامی ایم پی راجکمار چاہرنے اپنی ایک الگ ہی پہنچان بنائی ہے جو ہمیں پارلیمنٹ میں بھی دکھائی دیتی ہے اور ان کے پارلیمانی حلقے میں بھی دکھائی دے رہی اور ان کی شخصیت موجودہ سیاست دانوں کے ساتھ سیاست میں قدم رکھنے والے لوگوں کے لئے بھی رول ماڈ ل ہے ۔
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ فتح پور سیکری کے ایم پی راجکمار چاہر کی کھل کر تعریف کرنے کے لیے اپنے تقریباً 50 منٹ کے خطاب کو ختم کرنے کے بعد دوبارہ مائک پر واپس آئے۔ انہوں نے نہ صر ف چاہر کو ایک ایسے رکن پارلیمنٹ کے طور پر بیان کیا جو عوام کے مسائل کے تئیں حساس اور چوکنا ہے بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ اگر کسی کو رکن پارلیمنٹ بننا ہے تو راج کمار جیسا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چاہر پار لیمنٹ میں انتہائی موثر کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر دفاع کے اس بیان کے بعد پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔
راجن ناتھ سنگھ نے کہا کہ راجکمار چاہر اپنے پارلیمانی حلقہ کے مسائل کے سلسلے میں مسلسل سنجید ہ اور چو کس رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک رکن پارلیمنٹ کا حلقہ وسیع ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر فرد کے مسائل کو ذاتی سطح پر حل کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ تاہم، اپنے حلقے کے بار ے میں جیسی چاہت او ر تڑپ میں نے راجکمار چاہر کے دل میں دیکھی ہے ،اسے دیکھ کر وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ایم پی ہونا چاہئے تو راجکمار چار جیسا ہونا چاہیے۔
راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ راج کمار چاہر محض ایک رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کسان مورچہ کے قومی صدر کی حیثیت سے پوری قوم کے لیے ذمہ داری بھی نبھاتے ہیں۔ مختلف ریا ستو ں میں تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی مسلسل ضرورت کے باوجود، وہ اپنے پارلیمانی حلقہ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم اور متحرک رہتے ہیں۔ان کے جیسی یہ خوبی ہر ایک سیاست داں میں نہیں ہوتی ہے ۔
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ ریمارکس اپنی مقررہ تقر یر کے دوران نہیں دیے بلکہ تقریباً 50 منٹ کے خطا ب کے بعد وہ دوبارہ مائک پر آئے ۔وزیر دفاع کے اس غیر متوقع ریمارک نے بی جے پی اور سیاسی حلقوں میں اس کے مضمرات کے حوالے سے قیاس آرائیو ں کو جنم دیا ہے۔سیاسی تجزیہ کار وزیر دفاع کے اس ریمارکس کو بہت اہم مان رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے سیاسی حلقوں میںاس بیان کے ذریعے دیے گئے سیاسی اشارو ں اور پیغامات کے حوالے سے بحث چھیڑ دی ہے۔ ر اج ناتھ سنگھ کی اس عوامی تعریف کو بی جے پی تنظیم اور علاقائی سیاست کے تناظر میں بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔ پارٹی کے اندر بہت سے لو گ اسے راجکمار چاہر کے کام کی کھلی تعریف اور ان پر اعلیٰ قیادت کے اعتماد کی علامت سے تعبیر کرر ہے ہیں۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *