
نئی دہلی، 8 جون(میرا وطن نیوز)
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مرکزی وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کے ذریعہ باوقار ’فٹ انڈیا – گولڈ فرن ریکگنیشن‘ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز صحت مند، سبز اور گاڑیوں سے پاک کیمپس کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ’فٹ انڈیا موومنٹ‘ کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں یونیورسٹی کی قابل ذکر کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔
یہ ایوارڈ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پیش کیا۔ جامعہ لائبریر ین ڈاکٹر وکاس سیتارام جی ناگرالے کو ادارے کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر منڈاویہ نے ڈاکٹر وکاس ناگرالے کو یہ باوقار اعزاز پیش کیا۔
جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی دونوں نے ذاتی طور پر ہر اتوار کو سائیکلنگ کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر فیکلٹی، عملے اور طلباءکو فٹنس، صحت مند طرز زندگی، اور ماحولیاتی پائیداری کو اپنانے کی ترغیب دی ۔جامعہ انتظامیہ نے کیمپس کو گاڑیوں سے پاک، صا ف ستھرا اور ماحول دوست ماحول میں تبدیل کر نے کے لیے کئی موثر اقدامات کیے ہیں۔
No Comments: