
نئی دہلی،7جون (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے پالم ایکسٹینشن میں تقریباً 50 کروڑ مالیت کا ایک ایکڑ اراضی کو اسکریپ ڈیلروں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ہے۔ زمین ڈی ڈی اے کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اب اس جگہ پر زیر زمین پا نی کا ذخیرہ اور ایک پارک تیار کیا جائے گا۔ جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے مرکزی وزیر برائے ہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال اور ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو سے درخواست کی تھی کہ وہ اس زمین کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنے میں مدد کریں۔
ڈی ڈی اے، دہلی سرکارکے ریونیو ڈپارٹمنٹ، اور دہلی پولیس نے اس زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ آپریشن چلا کر گرام سبھا کی کھسرا نمبر 33/19 اور 33/22 واقع اس زمین کو اسکر یپ ڈیلروں سے آزاد کرایا۔ بدھوڑی نے بتایا کہ اسکریپ ڈیلروں نے کئی سالوں سے زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ مرکزی وزارت برائے ہاو ¿سنگ اور شہری امور اور راج نواس سے اس کارروائی سے متعلق معلومات بدھوڑی کو پہنچا دی گئی ہے۔
بدھوڑی نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں مرکزی وزیراور ایل جی سے ملاقات کی تھی تاکہ ان کی توجہ ان غیر قانونی تجاوزات کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ انہوں نے فوری کارروائی کا یقین دلایاتھا۔ بدھوڑی نے ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔اس آزاد کرائی گئی زمین دہلی سرکار کے بی ڈی او سے ڈی ڈی اے کو منتقل کر دی گئی ہے۔
No Comments: