
نئی دہلی، 3جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست ڈونالڈ ٹرمپ کے ملک امریکہ میں بھارتی ترنگا پھاڑے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عام آدمی پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی رہنما ¶ں نے ترنگا پھاڑنے کے واقعے کو بھارتیوں کی توہین قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے پر خاموشی توڑنے اور اپنے دوست ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ترنگا پھاڑنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ آپ کے دوست ٹرمپ کے ملک میں بھارتی ترنگا پھاڑا جا رہا ہے، کم از کم اس معاملے پر تو اپنی خاموشی توڑیے۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی جی! آپ کے دوست ڈونالڈ ٹرمپ کے ملک امریکہ میں بھارت کی شان، ترنگا جھنڈا، پھاڑا جا رہا ہے۔ کیا آپ اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑیں گے؟ کبھی ڈونالڈ ٹرمپ بھارت کو جہنم کہتے ہیں تو کبھی ان کے ملک میں ہمارے ترنگے کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ آپ کب بولیں گے؟ ڈونالڈ ٹرمپ کی پرستش کرنے والے اندھ بھکتوں کو بھی یہ سب دیکھنا چاہیے۔
ادھر عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس پر کہا کہ مودی جی کے دوست مائی فرینڈ ڈونالڈ کے دورِ حکومت میں بھارت کے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے۔انہی ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں، جن کی کامیابی کے لیے مودی جی نے اپنی پارٹی کے رہنما ¶ں سے ملک بھر میں ہون اور پوجا کروائی تھی۔ مودی جی! اس معاملے پر اپنے دوست ٹرمپ سے بات کیجیے۔ اگر آپ اپنے کاروباری دوست کو بچانے کے لیے بات کر سکتے ہیں تو اپنے ملک کے جھنڈے کی عزت بچانے کے لیے بھی بات کیجیے۔
وہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ میں بھارتی قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے، بھارتیوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور ڈونالڈ ٹرمپ بھارت کو جہنم قرار دیتے ہیں۔ بھارت میں نریندر مودی سرکار امریکہ کا یومِ آزادی اس انداز میں منا رہی ہے جیسے بھارت، ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کوئی نوآبادی ہو۔ وزیر اعظم نریندر مودی ڈونالڈ ٹرمپ کو جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں؟
No Comments: