Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تین سالہ بچی کی عصمت دری متاثرہ کی آواز اٹھانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی خوف زدہ

مایوس بی جے پی نے میرے ہی خلاف ایف آئی آر درج کرائی :سوربھ بھاردواج

نئی دہلی، 2جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے جنک پوری کے ایس ایس موٹا سنگھ اسکول میں تین سالہ بچے کی عصمت دری کے معاملے کو اٹھانے کے لیے ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پولیس کو پریشان کر دیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ کیونکہ ایس ایس موٹاسنگھ اسکول کے ٹرسٹ میں بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے قریبی لوگ شامل ہیں اور بی جے پی چاہتی ہے کہ میں اسکول کا نام نہ لوں۔ شکایت کنندہ کے مطابق پولیس سیاسی دبا ¶ میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک باپ اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے دو چار مقدمات سے نہیں ڈرتا تو ہم کیسے ڈر سکتے ہیں۔چاہے بی جے پی جتنے بھی کیس دائر کرنا چاہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں منگل کو پریس کانفرنس کے دوران سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی سرکار کی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر عصمت دری کی شکار لڑ کی کو انصاف دلانے کے لیے آواز اٹھانے پر درج کی گئی ہے۔ ایس ایس موٹا سنگھ اسکول، جنک پوری میں تین سالہ لڑکی جو کہ دوسرے دن ہی اسکول گئی تھی اس کی عصمت دری کی گئی۔ تین سالہ بچی کو کلاس ٹیچر تہہ خانے میں لے گیا جہاں ایک کمرے میں بستر رکھا گیا اور وہیں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔پو لیس نے ہر قدم پر ملزمان کی مدد کی اور سرکار نے بھی ہر قدم پر ملزمان کی مدد کی۔معاملے کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *