
نئی دہلی،2جون (میرا وطن نیوز )
عیدالاضحیٰ کے دوران مسلسل تین روز تک سیلم پولیس اسمبلی حلقہ کے تحت چوہان بانگر وارڈ میں مثالی صفا ئی ستھرائی کے انتظامات پر ایم سی ڈی کے سپروائزرز سمیت تمام ایم سی ڈی عملے کو اعزاز سے نوازا گیا ۔مقامی ایم ایل اے چودھری زبیر احمد اور مقامی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر وارڈ میں صفائی و ستھرائی کے شاندار انتظامات پر ایم سی ڈی سپروائزرز کو شال اوڑھاکر اور مٹھائی کھلا کر اعزاز دیا گیا۔اس کے علاوہ دھیرج کمار، سریش پال، اسلم خان، نعیم الدین، سیف اللہ، وکاس، لوکیش کمار، راج کمار، ایوب (شنّو)، رام کمار، نپیندرر، اسلم ملک،شباب خان اور منّو ادریسی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اس سال عیدالاضحیٰ کے دوران مسلسل تین روز تک صفائی کا خصوصی خیال رکھا گیا، جس کے باعث پورے وارڈ میں کہیں بھی گندگی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے ایم سی ڈی کے تمام افسران اور صفائی ملازمین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششو ں کے باعث چوہان بانگر وارڈ نے ایک مثالی مثال قائم کی۔
وارڈ کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے ایم سی ڈی عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پر صفائی کے جو انتظامات کیے گئے وہ قابل تحسین ہیں۔ تین دن کے دوران کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی، جو کہ ٹیم ورک اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارڈ کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا۔
سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے بھی تمام متعلقہ محکموں اور صفائی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے پورا چوہان بانگر وارڈ عید کے تینوں دن صاف ستھرا اور مثالی منظر پیش کرتا رہا۔
تقریب کے بعد چودھری زبیر احمد اور شگفتہ چودھری زبیر احمد نے اپنی ٹیم اور ایم سی ڈی اسٹاف کے ساتھ اجتماعی ظہرانہ بھی کیا، جس میں باہمی تعاون اور ٹیم ورک کے جذبے کو مزید فروغ دیا گیا۔تقریب میں سید ناصر جاوید،راﺅ نوید، ضرار احمد، شاداب حسن، شفیق خان مینو، افسر خان، مقیم انصاری، اختر خان، مسکان خان، علی مکرم خان، عادل سلمانی، عارف صدیقی، عطا الرحمٰن، شکیل احمد، عبد الحمید، فیروز انصاری، اویس انصاری، الفیشہ انصاری اور محمد شمشیر ، و دیگر شامل تھے۔
No Comments: