
نئی دہلی، 31 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو مالویہ نگر اسمبلی حلقہ میں سری اربندو مارگ پر پر واقع این ایس یو آئی آڈ یٹو ریم میںمنعقد’وکست مالویہ نگر سنکلپ سماروہ‘ (ایک ترقی یافتہ مالویہ نگر کے لیے عہد )تقریب میں شر کت کی۔ پروگرام میں لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے، وزیر اعلیٰ نے 15 ہونہار اور معا شی طو ر پر ضرورت مند طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج اور مقامی ا یم ایل ستیش اپادھیائے ،مقامی افراد ،منتخب نمائندے ،سماجی کارکنان ،طلبا طالبات اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مقامی ترقیاتی کاموں کی نمائش کرنے والی ایک نمائش کا افتتاح کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کے اقدامات کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔ نمائش میں دکھائے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات کا مشاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ترقی یافتہ دہلی‘کی تشکیل مقامی سطح پر مضبوط انفراسٹرکچر، بہتر سہولیات اور عوامی شرکت سے ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر ایم ایل اے ستیش اپادھیائے سے وابستہ تنظیم ’ اوما نرنجن فاو ¿نڈیشن ‘ نے لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے اور بااختیار بنانے کے مقصد سے 15 ہونہار اور معاشی طور پر پسماندہ طالبات کو سائیکلیں تقسیم کیں۔ تقریب کے دوران مالویہ نگر علاقہ میں کھیلوں اور ثقافتی کلبوں کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔
No Comments: