Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ساکیت بلڈنگ گرنے میں جے ای اور اے ای کی معطلی ناکافی ہے:انکش نارنگ

غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے

نئی دہلی، 31 مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن نے سا کیت عمارت گرنے میں ملوث دو انجینئروں کو معطل کیا ہے ۔جنوبی دہلی کے سیدالجب علاقے میں پانچ منزلہ عمارت کے گرنے کے بارے میں ایم سی ڈی میں اپو زیشن لیڈر انکش نارنگ نے بی جے پی کی سرکاروالی ایم سی ڈی پر حملہ بولاہے۔ انہوں نے کہا کہجونیئر انجینئر (جے ای) اور اسسٹنٹ انجینئر (اے ای) کو محض معطل کرنا ناکافی ہے۔ بلکہ غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
اس موقع پر انکش نارنگ نے کہا کہ ساکیت میں پانچ منزلہ عمارت بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کی سنگین لاپرواہی کی وجہ سے گری۔ تمام ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مزید برآں، ایم سی ڈی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایک جامع معائنہ مہم چلانی چاہئے، اور ایم سی ڈی میئر کو اس سانحہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
انکش نارنگ نے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *