Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں ڈاکٹر یوسف رضا کی نگرانی میں 50 سے زیادہ اردو اساتذہ کا تقرر

ڈی ایس ایس ایس بی کی جانب سے کچھ ماہ میں ایک بار اور یہ امتحان لیا جائے گا

نئی دہلی،23مئی (میرا وطن نیوز )
اردو زبان و ادب کے فروغ اور طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کے لیے کوشاں سرگرم تنظیم ’اردو فاو ¿نڈیشن‘کے زیر اہتمام چلائے جا رہے خصوصی کوچنگ سینٹر کے ذریعے دہلی میں 50سے زیادہ نئے ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر ز (ٹی جی ٹی) اردو اساتذہ کا باقاعدہ تقرر عمل میں آیا ہے۔ تنظیم کے اس کام کو تعلیمی اور سماجی حلقوں میں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔
ڈی ایس ایس ایس بی کی جانب سے کچھ ماہ میں ایک بار اور یہ امتحان لیا جائے گااس کے لیے اردو فا و ¿ نڈیشن میں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔امتحان دینے والے تمام طلبہ و طالبات کے نام پیغا م میں یو سف رضا نے کہا کہ سبھی کو وقت کا خیال رکھتے ہوئے نصاب کے مطابق تیاری کرنی چاہئے ۔ا متحان کی تیاری کے وقت یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ ہم کو کیا پڑھنا ہے اور کیا نہیں۔اکثر طلبہ و طالبات بے ترتیبی کے ساتھ تیاری کرتے ہیں جس سے مکمل اور صحیح رہنماءنہیں مل پاتی۔
اردو فاو ¿نڈیشن کے ڈائریکٹر یوسف رضا نے بتایا کہ ان پچاس سے زیادہ اساتذہ کا انتخاب ڈی ایس ایس ایس بی کے ذریعے انتہائی شفاف اور سخت مقابلے کے امتحان کے بعد کیا گیا ہے۔منتخب ہونے والے تمام اساتذہ نہ صرف اردو زبان و ادب پر مکمل دسترس رکھتے ہیں، بلکہ وہ جدید تدریسی طریقوں اور بچوں کی نفسیات سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ارد و کے باصلاحیت طلبہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ہم ہر طبقے کے طالب علمو ں کو انتہائی رعایتی فیس پر اعلیٰ معیا ر کی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہمارا مقصد صرف اردو کا تحفظ نہیں، بلکہ اردو پڑھنے والے بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے قابل بنانا ہے۔دوسری طرف، نو منتخب اساتذہ نے بھی فاو ¿نڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پوری ایمانداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اسکولوں میں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *