Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عید قرباں رب کائنات کا تقوی اختیار کرنے کا ذریعہ ہے:مولانا رحمانی

ریا کاری اور شہرت طلبی ،راستوں کو جام کرنے اور گندی پھیلانے کا نہیں

نئی دہلی 22مئی (میرا وطن نیوز)
ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی، نئی دہلی میں خطبہ ¿ جمعہ میں کہا کہ اللہ رب العالمین نے سورہ ¿ حج میں ارشاد فرمایا کہ قربانی کے جانوروں کا اللہ تعالیٰ کونہ گوشت پہونچتا ہے اور نہ خون پہونچتا ہے بلکہ تقوی او راخلاص پہونچتا ہے اوروہی مطلوب ہے۔ عید قرباں ایک ایسا پاکیزہ تہوار ہے جس میں ایک مسلمان اپنے اندر قربانی اورایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے اس عظیم خوشی کے دن کے پیچھے ابراہیم علیہ السلام کی زند گی کا پورا خلفیہ اورتاریخ موجود ہے ، انہوں نے اللہ کے حکم سے اپنے بیٹے کو قربان کرنے کاارادہ فرمایا ، اسی طرح اللہ کے حکم سے اپنی بیوی اور بچے کو بے آب وگیاہ سرزمین پر اکیلا چھوڑگئے۔
مولانا محمد رحمانی نے عید الاضحی کے احکام ومسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ در حقیقت قربانی کے عمل میں اسی اعتماد اورتوکل نیز اسی معیار کے تقوی کی بحالی مطلوب ہے ، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے عمل کوخالص اللہ کے لیے انجام دیں اور قربانی کے جا نو ر سے متعلق دکھاوا ، ریا کاری اور شہرت طلبی کا شا ئبہ بھی نہ آنے دیں۔لیکن آج صورت حال یہ ہے کہ جانور خریدنے میں مقابلے کیے جارہے ہیں، اس کی تشہیر کی جاتی ہے ، جانور کی قیمت کے لیے بولیا ں لگا کر پیسہ برباد کیاجاتا ہے ، فلمی دنیا کے افراد کے نام سے جانور کوموسوم کرکے اس کی فضول قیمت برباد کرکے ریا کاری کے ذریعہ اپنی نیکیوں کوتباہ کیا جاتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *