
نئی دہلی، 22 مئی (میرا وطن نیوز)
سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کو بھڑکانے کی سازش کے ملزم خالد سیفی اور تسلیم احمد کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی چھ ماہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ دونوں ملزمین کی عبوری ضمانت منظو ر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر غور کے لیے معاملہ لارجر بینچ کو بھیج دیا۔
جسٹس اروند کمار بنچ نے عمر خالد اور شرجیل امام کے بارے میں جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی والی بنچ کے حالیہ فیصلے کے بعد ریفرل کا حکم دیا۔ عدالت نے آج صبح خالد سیفی اور تسلیم احمد کی درخواست ضما نت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
خالد سیفی کی ضمانت کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے 8 اپریل 2025 کو مسترد کر دی تھی۔ خالد یونا ئیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی ہیں۔ اسپیشل سیل نے یو اے پی اے کے تحت عمر خالد، عشرت جہاں، خالد سیفی، صفورا زرگر، گلفشاں فاطمہ، نتاشا نروال، دیوانگن کلیتا اور طاہر حسین کے خلاف ایف آئی آر در ج کی ہے۔ فروری 2020 میں دہلی فسادات میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
No Comments: