
نئی دہلی۔ 14 مئی (میرا وطن نیوز )
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیداحمد خاں اور قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پرواز علوم نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کا بارہو یں جماعت کے اردو میڈیم اسکولوں کے نتیجے روکنے پر حیرت و استعجاب کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں اسے اردو زبان کے ساتھ ناانصافی سے تعبیر کیا گیا۔ بیان میں مرکزی سرکارسے اردو کو آئینی طور پر حاصل مرتبہ کے مطابق حق ادا کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ اردو اکیڈمیز کے ساتھ صوبائی سرکارں کا رویہ انتہائی غیر شائستہ اور غیر ذ مہ دارانہ ہے۔ اور اب سی بی ایس ای نے بھی بارہویں جماعت اردو میڈیم اسکولوں کا رزلٹ روک کر اردو داں عوام کو مایوس کرنے کا کام کیا ہے۔ واضح ہو کہ جن کے پاس اردو میڈیم میں جغرافیہ کا سبجیکٹ ہے صرف ان کا رزلٹ روکا گیا ہے اور اس میں دہلی کے اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول، شفیق میمور یل سینئر سکنڈری اسکول، فتح پوری سینئر سکنڈری اسکول، قومی سینئر سکنڈری اسکول، ڈاکٹر ذاکر حسین میمو ر یل سینئر سکنڈری اسکول اور زینت محل سینئر سکنڈری اسکول وغیرہ شامل ہیں۔
No Comments: