Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بڑی مسجد قریش نگر میں جمعیت علماءضلع چاندنی چوک کی اہم میٹنگ

اہم شخصیات کی شرکت،ایس آئی آر بیداری مہم اور اصلاح معاشرہ پر ز ور

نئی دہلی،12مئی (میرا وطن نیوز)
بڑی مسجدقریش نگر،صدربازارمیں جمعیت علماءضلع چاندنی چوک کے زیرِاہتمام ایک اہم اور فکر انگیز میٹنگ منعقدہوئی،جس کی سرپرستی جمعیت علماءدہلی کے صدر مولانامحمد مسلم قاسمی نے کی اور ضلع کے صدر مو لانامفتی انتظارحسین مظاہری نے ادارت کا فریضہ انجام دیا،جبکہ نظامت کے فرائض ضلع ناظم مفتی شمیم احمدقاسمی نے بحسن وخوبی انجام دیے۔
اجلاس کا آغاز قاری محمدساجد فیضی، ناظم جمعیت علماءدہلی کی پ ±رسوزتلاوت کلامِ پاک سے ہوا،جبکہ نا ئب ناظم مولاناغیورالحسن نے نعتیہ کلام پیش کرکے روحانی فضاکو معطر کردیا۔میٹنگ میں ملت اور معا شر ہ کو درپیش اہم مسائل پرتفصیلی غور و خوض کیاگیا،بالخصوص دہلی میں جاری ایس آئی آر بیداری مہم کو عوام تک مو ¿ثر انداز میں پہنچانے، ضلع بھر میں اصلاحِ معاشرہ کے پروگراموں کومزیدفعال بنانے ،ساتھ ہی امید پورٹل پر وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن میں توسیع سے بھرپور استفادہ کرنے اورعید الاضحیٰ کے موقع پرموجودہ حالات کے مطابق حکمتِ عملی اختیارکرنے جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔
صدراجلاس مفتی انتظارحسین مظاہری نے تمام ذمہ داران اور ائمہ کرام کوتلقین کی کہ وہ وقت اورحالات کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے حکمت،صبراوردانشمندی کیساتھ کام کریں۔انہوں نے خاص طورپرعیدالاضحیٰ کے موقع پرصفائی ستھرائی،پردے میں قربانی کرنے اورقربانی کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیاپر اپلوڈ نہ کرنے کی ہدایت دی،ساتھ ہی تمام ائمہ سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے خطبات جمعہ میں ان اہم موضوعا ت کو تفصیل سے عوام کے سامنے رکھیں۔وہیں مولانامسلم قاسمی نے ایس آئی آر سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے مساجدکی سطح پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ٹیمیں تشکیل دینے اورمنظم انداز میں بیداری مہم چلانے پر زور دیا،جو کہ موجودہ حالات میں شعوروبیداری وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔
آخر میں ناظم اجلاس مفتی شمیم قاسمی نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا، جبکہ صدرمحترم کی رقت آمیزدعاپر اجلاس اختتام پذیرہوا۔اجلاس میں مولانا محمدفرقان قاسمی،مولاناغیورالحسن، قاری وسیم،مولا ناافروز،مولا ناا سعداللہ، قاری محمدعالم،مولانامحمدثامر،قاری مسعود، مفتی مشاہد،مفتی امان اللہ، حاجی محمدعرفان قریشی، بھائی مشرفین،ضلع کے پریس سیکریٹری حافظ غفران آفریدی نقشبندی، بھائی گلفام اورمحمدارشد سمیت دیگرمعزز شخصیات نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *