Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راہل گاندھی کی جدوجہد سے پارٹی کارکنان میں بھی ہمت وحوصلہ بڑھا ہے : عبدالواحد قریشی

دہلی پردیس کے صدر دیویندر یادو کے بطور صدر دو سال مکمل ہونے پر انہیں مبارک باد پیش

نئی دہلی،12مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے دفتر میں شعبہ اقلیت کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کے چیئر مین عبدالواحد قریشی نے دہلی پردیس کے صدر دیویندر یادو کے بطور صدر دو سال مکمل ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر پردیس جنرل سکریٹری انل بھاردواج کے علاوہ شبلی منظور ،الطا ف حسین سمیت بڑی تعداد میں اقلیتی شعبہ کے کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پرعبدالواحد قریشی نے شعبہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہماری پوری ٹیم کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے رات دن کام کررہی ہے اور اس دوران بڑی تعداد میں لوگ کانگریس سے بھی جڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شعبہ سبھی اقلیتوں کے مسائل اٹھاتا ہے اور کبھی کسی کے ساتھ تفر یق نہیں کی جاتی ہے ، یہی کانگریس کی خوبصورتی ہے کہ وہ ہر طبقہ اور ہر مذہب کے لوگوں کے لیے آواز اٹھاتی ہے اور سبھی کے حقوق کے لیے لڑائی لڑتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی سڑک سے لے کر سنسد تک متوسط اور غریب طبقات کے حقو ق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور انھوںنے کبھی بھی مفادات کے خاطر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ مشکل سے مشکل دور میں بھی سرکار کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر اسے للکارتے رہے ،ان کی اس جدو جہد سے پارٹی کارکنان کو ہمت اور قوت ملتی ہے اور ان کے اندر بھی غربیوں کے لیے لڑنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔اس دوران انہوںنے دیویندر یادو کے کاموں کی بھی ستائش کی اور کہاکہ ان کی رہنمائی میں پارٹی مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے بھی عبدالواحد قریشی کے کاموں کی ستائش کی اور اس پر اطمنان کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ سبھی لوگ اب انتخابات کی تیاریوں میں لگ جائیں اور پارٹی اسی کو ٹکٹ دے گی جو ز مینی سطح پر کام کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ عبدالواحد قریشی اقلیتی شعبہ کے کارکنان کی ایک رپورٹ پیش کریں گے تاکہ مضبوط اور قابل امیدواروں کا انتخاب کیا جاسکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *