
نئی دہلی، 12مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے پرچہ لیک ہونے کے بعد نیٹ امتحان منسوخ کیے جانے پرمودی سرکار کو تنقید کا نشا نہ بنایا ہے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ سیاسی ملی بھگت اور سرپرستی کے باعث نیٹ کے پرچے لیک ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے 2017، 2021اور پھر 2024میں بھی نیٹ کا پرچہ لیک ہوا تھا اور اب ایک بار پھر لیک ہو گیا۔
اروند کجریوال نے کہا کہ چار بار نیٹ کا پرچہ لیک ہو چکا ہے، لیکن اب تک پرچہ لیک کرانے والے کسی بھی ملزم کو سزا نہیں ملی۔ پچھلی بار جن لوگوں نے پرچہ لیک کیا تھا وہ بھی ضمانت پر باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں محنت کرنے والے کروڑوں نوجوانوں کے ساتھ یہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔ اب نوجوانوں کو سڑکوں پر اترنا پڑے گا اور عام آدمی پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے لیے ہر چیز دیش بھکتی ہے۔ نیٹ امتحان کا منسوخ ہونا بھی دیش بھکتی ہے۔ مودی جی اور ان کی پارٹی جن تعلیمی مافیا ¶ں کو تحفظ دیتی ہے اور بچاتی ہے، جو یہ پرچے لیک کرتے ہیں، بی جے پی کے لیے وہ بھی دیش بھکتی ہے۔ جیسے ڈیزل، پیٹرول اور گیس استعمال نہ کرنا دیش بھکتی ہے اور سونا نہ خریدنا دیش بھکتی ہے، ویسے ہی پرچے لیک کرانا اور نوجوانوں کا مستقبل برباد کرنا بھی ان کے لیے دیش بھکتی ہے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہندوستانی انجینئر بڑی بڑی سافٹ ویئر کمپنیوں میں سی ای او اور سی ٹی او کے عہدوں پر فائز ہیں۔ اگر ہندوستان کے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا تو ہمارے ڈاکٹروں اور انجینئروں کی جو عزت دنیا بھر میں ہے وہ ختم ہو جائے گی
No Comments: