Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی: وارڈ کمیٹیوں کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب 23 مئی کو

خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 19 مئی تک داخل کر سکیں گے

ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 اراکین کا انتخاب بھی اسی دن ہونا ہے

نئی دہلی،12 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن وارڈ کمیٹیوں (زون) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات 23 مئی ہفتہ کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں ایم سی ڈی سکریٹری کے دفتر نے منگل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسٹینڈنگ کمیٹی کے6 اراکین کے خالی عہدوںکے لیے بھی الیکشن کرایا جائے گا۔
ایم سی ڈی کل 12 زونز (وارڈ کمیٹیوں) پر مشتمل ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے مطابق ان وارڈ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات ہر سال ہوتے ہیں۔ اس عمل کے لیے کونسلر 19 مئی تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ دونوں زونز اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے انتخابی کارروائی 23 مئی کو ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر سوک سینٹر میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے چھ مخصوص زونز سے ایک ایک رکن کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان میں کیشو پورم، نریلا، نجف گڑھ، سینٹرل اور شاہدرہ ساﺅتھ زون شامل ہیں۔ اس سے پہلے، بی جے پی ممبران ان چھ وارڈ کمیٹیوں میں سے پانچ سے منتخب ہوئے تھے، جبکہ عام آدمی پارٹی کے انکش نارنگ نے قرول باغ زون سے جیت حاصل کر اسٹینڈنگ کمیٹی میں پہنچے تھے۔
یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 23 مئی کو ہونے والے انتخابات میں بی جے پی ایک بار پھرا سٹینڈنگ کمیٹی کی6 میں سے5 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ اس کے برعکس، عام آدمی پارٹی قرول باغ زون میں نمبرتعداد کے لحاظ سے پوزیشن میں ہے۔ اس کے نتیجے میں، اس زون سے ایک بار پھر اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے آپ کا کونسلر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *