
نئی دہلی، 28اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال اور سینئر رہنما و پنجاب انچارج منیش سسودیا منگل کو راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر نتمستک ہوئے۔ ان کے ساتھ پارٹی کے اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کارکنان کے ساتھ ستیہ گرہ کی راہ دکھانے والے قوم کے بانی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ستیہ گرہ کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر اروند کجریوال نے کہا کہ ہم عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں، لیکن کچھ ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ ہمیں یہ ستیہ گرہ کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ باپو کی دعا ¶ں سے ہم اس مشکل را ستے پر پوری ایمانداری کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے۔ وہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروند کجر یوال نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ ہم عدالت کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم اپنے ملک کے نظامِ انصاف کا بھی بے حد احترام کرتے ہیں، کیونکہ اسی نظامِ انصاف اور عدلیہ نے ہمیں ضمانت د لا ئی اور الزامات سے بری کیا ہے۔ آج اگر ہم آزاد گھوم ر ہے ہیں تو یہ ہماری عدالتی نظام کی ہی بدولت ہے۔ لیکن کچھ ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں یہ ستیہ گرہ کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ تمام باتیں ہم نے جج صاحبہ کو لکھی گئی خط میں بیان کر دی ہیں ۔
ادھر آپ کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے باپو کی سمادھی پر نتمستک ہو نے کے بعد ایکس پر کہا کہ منگل کے روز راج گھاٹ جا کر اروند کجریوال کے ساتھ پوجیہ باپو کی سمادھی پر نتمستک ہوا۔ مہاتما گاندھی نے ہمیں ہمیشہ سچ کے راستے پر ثابت قدم رہنے اور سچ کے لیے حو صلے کے ساتھ ستیہ گرہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ آج اسی راستے پر چلنے کا عزم مزید مضبوط ہوا۔
No Comments: