Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہم سبھی کےلئے فخر کی بات ، سیلم حلقہ میں تعلیمی معیاربہتری کی طرف بڑھ رہا ہے : چودھری زبیر احمد

منتخب نمائندوں نے 10ویں کا شاندار رزلٹ آنے پر اسکول کے پرنسپلز کا والہانہ استقبال کیا

نئی دہلی ،27اپریل ( میرا وطن نیوز)
سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت جعفرآباد میں آنے والا زینت محل اسکول مارننگ اور سر ودیہ بال ودھالیہ جعفر آباد ایوننگ میں اس سال 10 ویں جماعت کے شاندار نتائج آنے پر پیر کورمقامی کن اسمبلی چو د ھری زبیر احمد اور چوہان بانگر وارڈ سے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے پرنسپل راجیش سین اور تسلیم احمد کا شال پہنا کر اور بکے دیکر والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ جب کسی مقصد کو لیکر محنت کی جاتی ہے تو اس کے شاندار نتائج ہم دیکھنے کو ملتے ہیں ، الیکشن سے قبل میں نے سیلم پور اسمبلی حلقے کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں اگر کامیاب ہوکر آتا ہوں تو سب سے پہلے ایجو کیشن اور سیور کے مسائل پر توجہ دوں گا چونکہ ہمارے علا قے کا تعلیمی معیار گذشتہ سالوں کے مقابلہ کم ہوا ہے اسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر کام کیا اور آج بہترین و شاندار نتائج سب سے سامنے ہیں۔
چودھری زبیر احمد نے کہاکہ زینت محل اسکول کا رزلٹ سب سے اچھا رہا باقی کے 24اسکولوں کا رز لٹ بھی قابل ستائش رہا ہے۔ دسویں جماعت کے طلبا و طالبات نے 90سے 98فیصد تک نمبرات حاصل کئے۔میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں تعلیمی معیارروز بروز بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔
کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے کہاکہ اس شاندار نتائج پر سیلم پور اسمبلی حلقہ کے اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آج ہم سب کی محنت رنگ لارہی ہے اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے علاقے کے بچے 100میں سے 100نمبر لا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسکولوں کے پر نسپل اور اساتذہ کے ساتھ مل کر ہماری یہ محنت اسی طرح جاری رہے گی تاکہ ہمارے علاقے کے بچے اپنا بہترمستقبل بنا سکیں اور اپنی کامیابی سے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
اس موقع پر سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہاکہ یہ چودھری زبیر احمد کے وڑن اور مضبوط قیاد ت کا نتیجہ ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں تعلیم کا معیار مزید بہتر ہو رہاہے ، دسویں جماعت میں ملی بڑی کا میا بی سے نہ صرف اسکولوں کے پرنسپل بلکہ علاقے کے لوگوں کا حوصلہ مزید بلند ہو رہا ہے۔ استقبال کے موقع پر سید ناصر جاوید ، افسر خان ، اشرف بابا، ضرار احمد ، ذیشان خان ، راﺅ نوید ، شیزی چودھری ، جاوید انصاری ، کے علاوہ ایس ایم سی کے ممبر بھی موجود رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *