Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ کی طلبا ونگ کے لیڈر اورعاراکین ایل جی ہاﺅس پہنچنے

گارگی کالج کے واقعے کی غیر جانبدارانہ جانچ کا کیا مطالبہ

نئی دہلی، 20اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے طلبہ ونگ ایسوسی ایشن آف اسٹوڈنٹس فار آلٹرنیٹو پولیٹکس (ایس اے پی)کے اراکین پیر کودہلی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ پہنچے اور گارگی خواتین کالج میں پیش آئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مطالباتی مکتوب پیش کیا۔ ایس اے پی کے مطابق 17
اپریل کو ڈی یو طلبہ یونین کے صدر آرین مان، اے بی وی پی کارکنوں اور باہر سے لائے گئے غنڈوں کے ساتھ گارگی کالج میں گیٹ توڑ کر زبردستی داخل ہوئے اور وہاں زیرِ تعلیم طالبات کے ساتھ نازیبا سلوک اور بدتمیزی کی۔
اس موقع پرایس اے پی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، آرین مان اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف مناسب دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سکیو رٹی نظام کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے ایل جی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے اور متعلقہ افراد کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی مناسب دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اس سلسلے میں 18اپریل کو دہلی پولیس کمشنر کو بھی ایک مکتوب دیا جا چکا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *