
نئی دہلی ،15اپریل (میرا وطن نیوز )
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) امتحان 2026کے دسویں کلاس کے رزلٹ بد ھ کو جار ی کردیے گئے ہیں ۔اس بورڈ امتحان میں پہلی بار شرکت کر رہے مسلم طلبا ءاور طالبات نمایاں کار کر د گی کے ساتھ اچھے نمبرات سے پاس ہوئے ہیں ۔ان میں کئی طلباءطالبات کے نمبر90فیصد سے زائد آئے ہیں ۔
پی ایس ایس وی ایم انٹر کالج جہانگیر آباد بلند شہر یو پی کی طالبہ کیشور جہاں نے4 94.نمبرات حاصل کئے ہیں ۔یو پی کے سرکاری اسکول میں ٹیچر مشیر اختر کی بیٹی کیشور نے انگریزی میں93 ، ہند ی92 ،حساب 74،سائنس 97، سوشل سائنس 97اور انفار میشن ٹیکنا لوجی میں 93نمبر حاصل کئے ہیں
۔ طالبہ کے والد مشیر اختر اور وا لدہ شبنم جہاں نے بچی کی حوصلہ افزائی کی اور اس مستقبل کے لئے دعا کی۔
رکمنی دیوی جےیپوریا پبلک اسکول راجپور روڈ دہلی کے طالب علم محمد امان نے دسویں کلاس میں94.2 فصد نمبر حاصل کئے ہیں ۔محمد نے انگریزی86 ،ہندی86 ،حساب93 ،سائنس99 ،سوشل سائنس 95،انفا رمیشن ٹیکنا لوجی94 اور سنسکرت میں90 نمبر حاصل کئے ہیں ۔طالب علم کے والد گلزار علی ایم سی ڈی اسکول میں ٹیچر کے عہدے پر فائض ہیں ۔والد گلزار علی اور والدہ شان عظمت نے بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کے مستقبل کے لئے دعا کی ہے۔
سی بی ایس ای امتحان میںپرزینٹیشن کنونٹ سینئر سیکنڈری اسکول ایس پی ایم یو کے ایچ مارگ دہلی کی طالبہ ادیبہ علی نے دسویں کلاس میں.4 91فیصد نمبرحاصل کئے ہیں ۔ادیبہ نے انگریزی میں 89، ہندی 89،حساب79 ،سائنس 86،سوشل سائنس98 اور آرٹیفیشیل انٹیلیجنس میں95نمبر حاصل کئے ہیں ۔ طالبہ کے والد مختار حسین اور والدہ روبین فاطمہ ایم سی ڈی میں ٹیچر ہیں ۔بچی کے داداحاجی شیخ شیر علی اور نانا حاجی شیخ ضرغام علی بھی ایم سی ڈی اسکول کے سبکدوش پرنسپل ہیں ۔ طالبہ ادیبہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔
راج نواس مارگ واقع ایس ایس ایل ٹی گجرات سینئر سیکنڈری اسکول کی طالبہ سارہ رجب نے 87 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں ۔سارہ نے انگریزی میں89 ،ہندی93 ،حساب78 ،سائنس 85،سوشل سا ئنس87 اور سنسکرت میں 86نمبر حاصل کئے ہیں ۔طالبہ سارہ کے والد رجب علی ایم سی ڈی اسکول میں پرنسپل ہیں اور والدہ شبانہ پروین گریجویٹ ہیں ۔والدین نے بچی کو م بارکباد دیتے ہوئے اس کے مستقبل کے لئے دعا کی ۔
پی ایس ایس وی ایم انٹر کالج جہانگیر آباد بلند شہر یو پی کی طالبہ زہرہ بتول نے 73.4فیصدنمبرات حا صل کئے ہیں ۔یو پی کے سرکاری اسکول میں ٹیچر املاک عباس کی بیٹی زہرہ نے انگریزی میں74 ، ہند ی 83 ،حساب45 ،سائنس 63، سوشل سائنس63 اور انفار میشن ٹیکنا لوجی میں نمبر84 حاصل کئے ہیں ۔طالبہ کے والد مشیر اختر اور وا لدہ شبنم جہاں نے بچی کی حوصلہ افزائی کی اور اس مستقبل کے لئے دعا کی۔
No Comments: