Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آرمی افسر پر ہوئے حملے کے معاملے میں ایل جی ڈیمیج کنٹرول میں مصروف :بھاردواج

تین دن بعد بھی دہلی پولیس نے نہ ہی ایف آئی آر درج کی اورنہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا ہے

نئی دہلی، 14اپریل (میرا وطن نیوز )
دہلی کے وسنت اینکلیو میں فوج میں تعینات ایک سینئر افسر اور ان کے اہل خانہ پر سنیچر کو پولیس کی موجو دگی میں ہوئے حملے کے تین دن بعد ایل جی کے نوٹس لینے پر عام آدمی پارٹی نے شدیدردعمل ظاہر کیا ہے۔
آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی پولیس کے سامنے آرمی افسر اور ان کے خاندان پر حملے کے تین دن بعد ایل جی جاگے ہیں اور اب ڈیمیج کنٹرول کی کوشش کر رہے ہیں۔ متاثرہ افراد آرمی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، یہ جاننے کے باوجود ایل جی کے ماتحت دہلی پولیس نے نہ ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا۔ دہلی کے لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کس بی جے پی ایم ایل اے نے ملزمان کو بچانے کے لیے پولیس کو فون کیا تھا؟
منگل کوایکس ( ٹوئٹر) پر ایل جی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے کہا کہ واقعہ سنیچر کو پیش آیا تھا اور آج منگل ہے۔ سابق فوجی افسران اور عوام کے شدید غصے کے بعد ایل جی کا بیا ن محض ڈیمیج کنٹرول معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی کے بیان میں وہ سنجیدگی اور دیانتداری نہیں ہے جس کے بھارت کی مسلح افواج حقدار ہیں، اور انہوں نے اس واقعے کی سب سے سنگین حقیقت کو چھپا لیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *