
میرٹھ ،12اپریل (میرا وطن نیوز )
میرٹھ ضلع کی مسجد چار مینا کھرو ہ جلالپور میں اتوارکو بعد نماز ظہر علاقے وائز اصلاح معاشرہ کے عنوان پر ایک خصوصی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں عاشق ملت حضرت الحاج مولانا محمد عبداللہ صاحب مغیثی رحمت اللہ علیہ سابق مہتمم جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت پیش کی گئی۔تقریب میں شرکاءنے کہا کہ اللہ ربّ العزت مر حو م کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔
اس تعزیتی تقریب میںالداعیان الحاج قاری محمد امیر اعظم اسعدی صدر جمعیت علماءضلع میرٹھ الحاج قاری محمد عرفا ن الحسینی صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی سردھنہ الحاج حکیم محمد آفاق خان شیروانی صدر جمعیت علماءسکند ر پور الحاج مو لانا محمد شریف القاسمی مہتمم جامعہ شریفیہ علی پور میرٹھ، الحاج قاری محمد عاصم خان بشیری مہتمم مدرسہ عثمانیہ ظفر آباد درویش پور سردھنہ میرٹھ اورالحاج مولانا محمد مرسلین امام و خطیب کھروہ جلالپور میرٹھ شامل ہوئے ۔
No Comments: