
نئی دہلی، 12 اپریل(میرا وطن نیوز )
ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعریف صرف معاشی اعدادوشمار سے نہیں، بلکہ اس کے اداروں کی طاقت اور اس کے نوجوانوں کی بامعنی شرکت سے ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کودہلی اسمبلی کے اسپیکر و جیند ر گپتا نے شری رام کالج آف کامرس میں منعقد ’میرا بھارت بجٹ فیسٹ 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے زیر اہتمام ایک اہم اقدام ہے۔
اس موقع پروجیندر گپتا نے کہا کہ مرکزی بجٹ محض مالیاتی دستاویز نہیں ہے۔ بلکہ یہ قومی عزم کا اظہار اور ملک کے مستقبل کے لیے ایک رہنما روڈ میپ ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ بجٹ گورننس کی ترجیحا ت کی عکاسی کرتا ہے اور پائیدار ترقی کی سمت متعین کرتا ہے۔ اس موقع پر شری رام کالج آف کامرس کی پرنسپل پروفیسر سمرت کور کے علاوہ وزارت امور نوجوانان اور کھیل کے افسران بھی موجود تھے۔
No Comments: