Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈکا 200 مربع فٹ تک کی جائیدادوں پر ہاو ¿س ٹیکس معاف کرنے کا فیصلہ

دہلی پنچایت کے نمائندوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی ،6اپریل (میرا وطن نیوز )
دہلی پنچایت سنگھ کے نمائندوں نے پیر کواسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما سے ایم سی ڈی ہیڈکوا ر ٹر سوک سینٹر میں ان کے دفتر میں ملاقات کی تاکہ دہلی کے گاو ¿ں میں 200 مربع میٹر تک کی رہائشی جا ئید ا دوں پر ہاو ¿س ٹیکس معاف کرنے کے فیصلے پر انہیں مبارکباد پیش کی جا سکے۔ اس موقع پر پنچایت سنگھ کے نمائندوں نے ان دیہاتوں سے متعلق مختلف اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے نمائندوں کو یقین دلایا کہ دہلی کے دیہی دیہاتوں کی ہمہ گیر ترقی اور ان کے مکینوں کو راحت فراہم کرنا کارپوریشن کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاو ¿س ٹیکس معاف کرنے کا یہ فیصلہ دیہی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سنگھ کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، اور متعلقہ محکموں کے ساتھ موثر تال میل کے ذریعے عملی حل کو نافذ کیا جا ئے گا۔
اس موقع پر پنچایت کے معاون چیف سنیل کمار ،شیو کمار بیادو ،پالم 360گاﺅں کھاپ کے صدر رام کمار سولنکی ،کنجھاولہ 17گاﺅں کی طرف سے اوم ویر شوکین ۔پنشن فائٹرس دہلی کے صدر ویریندر شرما پنچ پرمکھ ونود شوکین اور ایڈووکیٹ یمن یادو ،سریش اہلاوت اور خیالہ گاﺅں کے پردھا ن راجکمار یادو سمیت دیگر لوگ موجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *