Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی کے اسکول کی کتابوں کو خریدنے کو لے کر من مانی جاری ہے

والدین سے بہت زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے: پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،5اپریل (میرا وطن نیوز )
راجدھانی کے پرائیویٹ اسکولوں کے کام کاج پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے کہا ہے کہ اسکول انتظامیہ کتابوں اور یونیفارم کی آڑ میں والدین سے من مانی قیمتیں وصول کررہی ہے۔
اس موقع پرپرمجیت سنگھ پما نے الزام لگایا کہ کتابوں کا ایک مکمل سیٹ، جو کھلے بازار میں تقریباً 3پزار ر و پے میں دستیاب ہے، اسکولوں کے ذریعہ 8ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، بہت سے اسکول طلبہ اور والدین پر دباو ¿ ڈالتے ہیں کہ وہ بیرونی ذرائع سے کتابیں خریدنے سے گریز کریں، بجائے اس کے کہ وہ انھیں خصوصی طور پر اسکول کے نامزد کردہ دکانداروں سے خریدیں۔
اس موقع پر رشمیت کور بندرا- نیشنل اکالی دل کے سوشل ونگ کی قومی صدر اور اس کے ایجوکیشن ونگ کے دہلی ریاستی صدر ریم چڈا نے اس طرز عمل کو ’تعلیم کے نام پر کھلی لوٹ مار‘قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں متوسط طبقے اور عام خاندانوں پر شدید مالی بوجھ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے سرکار اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی مکمل انکوائری کرائی جائے اور قصوروار پائے جانے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ اگر اس مسئلہ کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو قومی اکالی دل سڑکوں پر اتر کر والدین کے مفاد میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔پما نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اس طرح کے من مانی طرز عمل کے خلاف آواز بلند کریں، اس طرح تعلیمی نظام میں شفا فیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *