
نئی دہلی ،28مارچ (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے سکھ دیو وہار واقع دیو سماج ماڈرن اسکول کی یسرا رضوان نے آٹھویں جماعت میں ٹاپ کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طالبہ کی کلاس ٹیچر محترمہ انوپم نے انہیںمبارکباد دی۔جبکہ پرنسپل محتر مہ وینیتا نے طالبہ کو تحفہ پیش کرکے حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ طالبہ یسرا نرسری سے ہی اپنی کلاس میں اول نمبر پر پاس ہورہی ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ بچی کے والد سرکاری ٹیچر ہیں اور اس کے بھائی نے بھی دیو سماج سے ہی اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے ۔
اس موقع پر اسکول پرنسپل اور کلاس ٹیچر نے طالبہ کی مسلسل کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے ’مستقبل میں یسرا رضوان اسکول اور اپنے والدین کا نام روشن کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ یسرا کی محنت و لگن کا نتیجہ ہے کہ کلاس میں یا تو اول آرہی ہیں یا پھر ٹاپ کر رہی ہیں ۔ان کے والدٹیچرسید رضوان علی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ابو الفضل انکلیو اسکول میں کافی عرصے سے درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ۔بچی کے والد اور والدہ حنا رضوان اور بھائی حماد علی نے یسرا کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے
No Comments: