Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی کی ایجوکیشن کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے

میٹنگ میں محکمہ تعلیم سے متعلق مختلف اہم امور پرکیا تبادلہ خیال

نئی دہلی 25 مارچ(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کمیٹی کی میٹنگ چیئر مین یوگیش ورما کے زیر صدارت سوک سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل کمشنر مسٹر سنجیو متل، ڈائرکٹر آف ایجوکیشن نکھل تیواری، ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران اور محکمہ تعلیم کے سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں محکمہ تعلیم سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پرمڈ ڈے میل سکیم کے معیار کے بارے میں سنجیدگی سے جائزہ لیا گیا۔ ان غیر سرکاری این جی اوز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جو فراہم کیے جا نے والے مڈ ڈے میل کے معیار کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
اس موقع پر اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ ایجوکیشن کمیٹی کے چیئر مین یوگیش ورما نے حاضرین کو مطلع کیا کہ اسکول یونیفارم اور اسٹیشنری کے لیے فنڈز جو ابھی تک کچھ طلبا تک نہیں پہنچ سکے تھے اب آج ان کے متعلقہ بینک کھاتوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ اسکولوں کی مر مت، بیت الخلاءکی دیکھ بھال اور دیگر ضروری بہتری کے کامو ں کے لیے تقریباً 45 کر و ڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد اسکولوں کے اندر مجموعی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ایم سی ڈی کے اندر ’نگم شری اسکولس‘ شروع کرنے کی تجو یز کو اصولی طور پر منظوری دی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *